• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) فٹبالر (۲) انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی محکمہ افسر

Updated: December 06, 2023, 12:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انقلاب کے مشہور کالم ’’کریئر گائیڈنس‘‘ میں پڑھئے طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے تفصیلی جواب۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

السلام علیکم میری خواہش ہے کہ میں ایک فٹبالر بنوں اور عالمی سطح پر آگے بڑھوں اس کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا آپ میری رہنمائی فرمائیں۔ 
محمد محتشم اشفاق احمد ،مالیگاؤں 
جواب: کسی بھی کھیل میں بین الاقوامی سطح پر اسی وقت تک پہنچا جا سکتا ہے جب تک آپ ڈسٹرکٹ لیول ، اسٹیٹ لیول اور قومی سطح پر اس کھیل میں  اپنی صلاحیتوں  کا لوہا نہ منوالیں ۔ اگر آپ عالمی سطح کے فٹ بالر بننا چاہتے ہیں  تو اس کے لئے خوب مہارت حاصل کریں ۔ہمارے ملک کی آبادی کافی زیادہ ہےاسی طرح فٹ بال کھیل قومی سطح پر کھیلا جانے والا کھیل ہے۔ اس لئے آپ سب سے پہلے جس شہر میں رہتےہیں اس شہر کے لئے کھیلیں ۔ اس شہر یا ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے کالج یا اسکول سے اس کھیل میں حصہ لیں  یا اس شہر کے کسی مشہور فٹ بال کلب سے کھیلیں اور اپنی پہچان بنائیں۔ آپ فی الوقت اپنے کالج یا کلب کی ٹیم کا حصہ بننے کی کوشش کریں ، ہمارے ملک میں کسی بھی اسپورٹس میں انٹری کے لئے ضروری ہے کہ اپنی صحت پر بھر پور توجہ دیں ، فزیکل فٹنس اس کھیل کی مہارت و ہنر مندی اور ٹیکنک پر تو جہ دیں۔ کوشش یہ ہو کہ آپ زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔
میں ابھی بارہویں جماعت میں ہوں۔ یہ جاننا چاہتا ہوں  کہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی محکمہ کا افسر کیسے بنتے ہیں ؟اس کے لئے بارہویں کے بعد مجھے کیا کرنا چاہئے؟
مقیت شیخ  ،کرلا،ممبئی
جواب: آپ کسی بھی فیلڈ سے گریجویشن مکمل کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات ۔ اسٹاف سلیکشن ، ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی کی تیاری کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں ۔ان امتحانات کے متعلق سب سے پہلے مکمل معلومات حاصل کریں ۔ کون سے امتحانات کب ہوتے ہیں ، کس طرح کی پوسٹ اور عہدے کے تقرر کیلئے کون کون سے امتحانات ہوتے ہیں ۔ عمر ، تعلیمی اہلیت ، نصاب کیا ہے۔ تیاری کا طریقہ کیا ہے۔ اس پر ابتدائی معلومات حاصل کریں ، یہ ساری معلومات آپ کو ان اہم امتحانات کی اصل ویب سائٹ سے مل جائے گی۔
 اسٹاف سلیکشن : https://ssc.nic.in/
ایم پی ایس سی : https://mpsc.gov.in/
یوپی ایس سی : https://upsc.gov.in/
 یو پی ایس سی کے ذریعے منعقدہ سول سروسیز امتحانات میں آئی آر ایس افسر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ، جی ایس ٹی کمیشنر ، انکم ٹیکس کمیشنر کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں ۔ ان سے چھوٹے عہدے کے لئے ایم پی ایس سی اور اسٹاف سلیکشن کے ذریعے منعقدہ مختلف امتحانات میں کامیابی ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK