• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریاستی اور قومی سطح پر سیاست میں کئی مواقع ہیں

Updated: May 31, 2024, 3:58 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سیاستداں مقامی، ریاستی اور قومی سطح پر عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قوانین بنانے اور لاگو کرنے سے لے کر حکومت کرنے والی پالیسیوں کے قیام تک، سیاستداں حکومت کو چلانے کے طریقے پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

A politician has a lot of influence on the way the government is run. Photo: INN
سیاستداں حکومت کو چلانے کے طریقے پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ تصویر : آئی این این

سیاستداں مقامی، ریاستی اور قومی سطح پر عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قوانین بنانے اور لاگو کرنے سے لے کر حکومت کرنے والی پالیسیوں کے قیام تک، سیاستداں حکومت کو چلانے کے طریقے پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ پوزیشن چیلنجنگ اور مفید دونوں ثابت ہو سکتی ہے۔ سیاستدان کا بنیادی فرض قانون اور پالیسیوں کو تجویز کرنا، ووٹ دینا اور نافذ کرنا ہے۔ رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، سٹی کونسلرز، گورنرز اور میئرز وغیرہ سیاستدانوں کے زمرے میں شامل ہیں۔
سیاستداں کا مستقبل
 نسلی ، ثقافتی تنوع اور بڑی آبادی کی وجہ سےہندوستان میں سیاست کا دائرہ وسیع ہے۔ ہندوستان میں ایک سیاستداں کو مثبت تبدیلی لانے کیلئے ہمیشہ صدر یا وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک چھوٹی کمیونٹی کی قیادت بھی ملک میں مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔درحقیقت،ہندوستانی سیاست عوامی خدمت اور سیاسی مشاورت میں دلچسپی رکھنے والے افرادکیلئے کریئر کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، اس کا دائرہ خارجہ تعلقات، سلامتی اور علاقائی ترقی تک پھیلا ہوا ہے جو سیاست کو ہندوستان کے حال اور مستقبل کی رفتار کو تشکیل دینے میں ایک مرکزی طاقت بناتا ہے۔
سیاستداں کیسے بنیں؟
بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں بعد جرنلزم، معاشیات، سماجیات، سوشل ورک،سیاسیات اور بزنس ایڈمنسٹریشن وغیرہ میں بیچلر پروگرامز کئے جاسکتے ہیں۔
انڈین اسکول آف ڈیموکریسی،نئی دہلی مختلف قلیل مدتی سرٹیفکیٹ کورسیز کا انعقاد کرتی ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
سینٹ زیویئرس کالج، ممبئی
فرگوسن کالج، پونے
لیڈی شری رام کالج برائے خواتین،نئی دہلی
سیاستداں کی تنخواہ
مختلف ریاستوں میں مختلف عہدوں پر فائز ساستدانوں کی تنخواہ الگ الگ ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK