• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) لوکو پائلٹ بننا چاہتا ہوں (۲) فزکس سے بی ایس سی کرنا چاہتا ہوں

Updated: October 18, 2024, 4:41 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں، میں لوکو پائلٹ بننا چاہتا ہوں ، مجھے کیا کرنا ہوگا؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔ 

It is necessary to complete ITI after becoming a Loco Pilot. Photo: INN
لوکو پائلٹ کیلئےدسویں بعد آئی ٹی آئی کورس مکمل کرنا ضروری ہے۔ تصویر : آئی این این

لوکو پائلٹ بننا چاہتا ہوں،رہنمائی کیجئے؟
سوال: میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں، میں لوکو پائلٹ بننا چاہتا ہوں ، مجھے کیا کرنا ہوگا؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔ 
جواب: لوکو پائلٹ کیلئے دسویں جماعت کے بعد آئی ٹی آئی کورس مکمل کرنا ضروری ہے جو کم از کم ۲؍ سال پر مشتمل ہوگا جن میں ، ٹرنر ، فٹر ، ڈیزل میکانک ، الیکٹریشین ، جیسے ٹریڈ ضروری ہیں اس کے علاوہ اگر آپ ڈپلوما ان میکانیکل انجینئرنگ کریں تو بھی اہل ہوں  گے۔
فزکس سے بی ایس سی کرنا چاہتا ہوں،ممبئی میں کون کون سے بہترین کالجز ہیں؟
سوال: میں نے بارہویں سائنس ۲۰۱۶ء میں ممبئی بورڈ سےمکمل کیا ہے ، اب میں فزکس سے بی ایس سی کرنا چاہتا ہوں۔ ممبئی میں فزکس سے بی ایس سی کرنے کیلئے کون کون سے بہترین کالجز ہیں، ان کےنام بتائیے ۔ 
جواب:ممبئی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یونیورسٹی کے تمام کالجز مع پتہ موجو د ہے آپ اس فہرست سے استفادہ کریں۔ممبئی میں سینٹ زیویئرس کالج ، جھنجھنوالا کالج ، روپاریل ، رویا ، میٹی بائی کالج ، بھونس کالج اور کیلکر کالج کافی مشہور کالجز ہیں۔ mu.ac.in/portal پرمکمل فہرست دیکھ لیں۔ مذکورہ بالا کالجوں کے علاوہ کوشش کریں کہ آپ کسی ایسے کالج کا انتخاب کریں جو آپ کے گھر سے زیادہ دور نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK