• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) بی اے آنرس کیا ہے (۲) میڈیکل ٹیکنیشین کورس کے بارے میں بتایئے؟

Updated: October 18, 2024, 2:10 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں نے بی اے آنرز تاریخ سے کیا ہے، میری عمر ۲۹؍سال ہے۔ فاصلاتی یا پھر پارٹ ٹائم کوئی کورس بتائیے۔ 

After becoming a medical technician one can work in any lab. Photo: INN
میڈیکل ٹیکنیشین بننے کے بعد کسی بھی لیب میں کام کیا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

بی اے آنرس کیا ہے، پارٹ ٹائم کورس بتایئے؟
سوال: میں نے بی اے آنرز تاریخ سے کیا ہے، میری عمر ۲۹؍سال ہے۔ فاصلاتی یا پھر پارٹ ٹائم کوئی کورس بتائیے۔ 
جواب : فاصلاتی طرز سے گریجویشن کی بنیاد پر بہت سے کورسیز کئے جاسکتے ہیں، اُسی طرح آپ پارٹ ٹائم ڈپلوما کورسیز بھی کر سکتے ہیں۔ ممبئی یونیورسٹی سے منسلک گروارے انسٹی ٹیوٹ آف کریئر ڈیولپمنٹ اس ادارے سے ایڈورٹائزنگ اینڈ میڈیا ، ماس میڈیا اینڈ جرنلزم ، ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ ہیلتھ کئیر، لاجسٹک اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ ، کسٹمس اینڈ فریٹ فارورڈنگ ، ڈِزاسٹر مینجمنٹ ، سیفٹی مینجمنٹ جیسے کورسیز پارٹ ٹائم مین کر سکتے ہیں۔ 
 میڈیکل ٹیکنیشین کورس کے بارے میں بتایئے؟
سوال: میں ایس وائی بی ایس سی کی طالبہ ہوں مجھے میڈیکل ٹیکنیشین کورس کے بارے میں جاننا ہے۔ اس کورس میں کیا ہوتا ہے؟
جواب: سائنس سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ایک سال پر مشتمل کورس ہے جسے مکمل کرنے بعد آپ کسی بھی میڈیکل لیب میں بطور لیب ٹیکنیشین کام کرسکیں گی۔ یہ کورسیز ممبئی میں تمام گورنمنٹ کالجز میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ داخلے کیلئے کسی بھی قسم کا انٹرس امتحان نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کورس میں گریجویشن کے مارکس کی بنیاد پر داخلہ ملتا ہے۔اگر فیس کی بات کی جائے تو اس کورس کی فیس ۲۰؍ سے ۲۵؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK