• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: (۱) یوپی ایس سی کیلئے کون سی کتابیں پڑھوں؟ (۲) امراض قلب کی ماہر بننا ہے، کیا کروں؟

Updated: September 28, 2024, 4:14 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میں بارہویں جماعت(کامرس) کا طالب علم ہوں۔ مجھے یو پی ایس سی کرنا ہے اس کیلئے مجھے کون کون سی کتابیں پڑھنی ہوں گی؟

Read books on various topics for civil services preparation. Photo: INN
سول سروسیز کی تیاری کیلئے مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھیں۔ تصویر : آئی این این

 یوپی ایس سی کیلئے کون سی کتابیں پڑھوں؟
سوال: میں بارہویں جماعت(کامرس) کا طالب علم ہوں۔ مجھے یو پی ایس سی کرنا ہے اس کیلئے مجھے کون کون سی کتابیں پڑھنی ہوں گی؟
جواب: آپ اپنا گریجویشن مکمل کیجئے، بی کام یا بی اے کرنے بعد ہی آپ اس شعبے میں قدم رکھ سکتے ہیں، گریجویشن کے دوران آپ سول سروسیزکی تیاری کا فاؤنڈیشن کورس مکمل کیجئے۔ گریجویشن کی تعلیم کے ساتھ ہی این سی آر ٹی ای کی تاریخ اور جغرافیہ کی ساتویں جماعت سے لے کر بارہویں تک کی نصابی کتابوں کا مطالعہ شروع کریں ۔خود کی نوٹس بنائیں ، انگریزی پر مہارت حاصل کریں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھیں، اخبارات کا مطالعہ کریں ، منصوبہ بندی اور وقت کی پابندی کریں۔
امراض قلب کی ماہر بننا ہے، کیا کروں؟
سوال: میں نے گیارہوں سائنس کا امسال ایگزام دیا ہے ، میں امراض قلب کی ماہر بننا چاہتی ہوں۔ مجھے کیا کرنا ہوگا؟
جواب: آپ کو سب سے پہلے نیٖٹ (NEET) امتحان کی تیاری کرنی ہوگی تاکہ آپ ایم بی بی ایس میں داخلہ لیں سکیں ۔ایم بی بی ایس مکمل کرنے بعد آپ اپناپی جی ( پوسٹ گریجویشن )کیجئے ۔ تین سال پر مشتمل ایم ایس کورس کے بعد آپ اس مرض کی ماہر بن جائیں گی نیز اسی شعبے میں مزید ۳؍سال کا سُپر اسپیشلٹی کی بھی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK