• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

(۱) میں آئی ٹی آئی میں ہوں، جلد ملازمت چاہئے؟ ، (۲) آئی اے ایس کی تیاری کررہا ہوں ،مالی تنگی ہے؟

Updated: January 19, 2025, 9:53 AM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سوال: میں الیکٹرانک مینٹیننس آئی ٹی آئی اور سائنس سے گیارہویں جماعت میں ہو۔ آگے کیا کروں جس سے مجھے جلد جاب مل جائے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

میں آئی ٹی آئی میں ہوں،جلد ملازمت چاہئے؟ 
سوال: میں الیکٹرانک مینٹیننس آئی ٹی آئی اور سائنس سے گیارہویں جماعت میں ہو۔ آگے کیا کروں جس سے مجھے جلد جاب مل جائے۔ 
جواب:آپ پہلے تو بارہویں سائنس کریں اور آئی ٹی آئی بھی مکمل کرلیں۔ چونکہ اگلے تعلیمی سال میں آپ بارہویں میں ہوں گے اور آئی ٹی آئی بھی مکمل ہوجائے گا، آئی ٹی آئی کی بنیاد پر آپ براہِ راست ملازمت کر سکتے ہیں ۔ آپ ملازمت کرتے ہوئے شام میں پارٹ ٹائم ڈپلوما انجینئرنگ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ٹی آئی کی بنیاد پر ریلویز ، ایوی ا یشن ، شپنگ انڈسٹریز جیسےگورنمنٹ جابز کیلئے آپ اہل ہوں گے۔
آئی اے ایس کی تیاری کررہاہوں ،مالی تنگی ہے؟ 
سوال: میں آئی اے ایس کی تیاری کررہا ہوں پر گھر میں پیسوں کی کمی وجہ سےپریشان رہتا ہوں ۔ کوئی ترکیب بتائیے کہ تیاری بند نہ ہو۔
جواب: سول سروسیز کے امتحان کی تیاری آپ ملازمت کرتے ہوئے بھی کر سکتے ہیں۔ بہت سے ادارے آن لائن طریقے سے اس طرح کی مفت کوچنگ کر وارہے ہیں ، کچھ ادارے معمولی اور مناسب فیس لے کر بھی آن لائن ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ ممبئی ، دہلی اور اتر پردیش میں کئی ایسے ادارے قائم ہیں۔ بہتر ہوگا آپ پہلے سول سروسیز کی تیاری کیلئے کسی اچھے کاؤنسلر سے ملاقات کریں اور ان سے رہنمائی حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK