گاجر ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
EPAPER
Updated: December 21, 2024, 4:59 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
گاجر ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
گاجر میں پائے جانے والے نمکین اجزاء خون کو صاف رکھتے ہیں۔
گاجر کا رس آنکھوں کو توانا کرتا ہے ۔یہ بچوں اور بڑوں کیلئے مفید ہے۔
جلد کو تروتازہ رکھنے میں گاجر بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔
گاجر ہاضمہ کی خرابیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
گاجر کا باقاعدہ استعمال معدے کے السر کو روکتا ہے۔
یہ چھوٹی اور بڑی آنت کی بہت سی بیماریوں میں مؤثر ہے۔
گاجر اور پالک کا رس ملا کر پینے سے قبض رفع ہو جاتی ہے۔
پیٹ کے کیڑوںکیلئے بھی گاجر کا رس بےحد مفید ہے۔
گاجر میں کیرو ٹینائڈز نامی اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
گاجر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔