• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیکو: ڈپریشن، بے خوابی اور اضطراب کو شکست دینے والا پھل

Updated: December 15, 2023, 3:55 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

غذائیت سے بھر پور چیکو اپنے ذائقے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے جس کا استعمال مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

Chikoo cures anemia. Photo: INN
چیکو خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ تصویر : آئی این این

غذائیت سے بھر پور چیکو اپنے ذائقے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے جس کا استعمال مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ پڑھئے چیکو کے فوائد:
معدنیا ت کا خزانہ: اس میں فائبر، وٹامن اے، سی اور بی ون کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جبکہ آئرن، فاسفورس، کوپر، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔
بینائی میں مفید: چیکو وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کو صحتمند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
نظام ہضم میں مفید: اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم، آئرن اور فولیٹ نظام ہضم کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
صحتمند جلد کیلئے: چیکو کا باقاعدگی سے استعمال جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہےجو جلد کیلئے مفید ہے اور ساتھ ہی جسم کو صحت اور قدرتی نمی بخشتا ہے۔ 
وزن میں کمی لاتا ہے: چیکو ایک کم کیلوری والا پھل ہے جس میں شکر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔چیکو پیٹ کی چربی اور اضافی وزن سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے۔
سوزش دور کرتا ہے: چیکو ایک اہم اینٹی انفلا میٹری ایجنٹ ہے کیونکہ اس میں ٹینن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو غذائی نالی، آنتوں کی سوزش، آنتوں کے سنڈروم اور گیسٹرائٹس جیسے امراض کو روکنے میں مدد کرتا ہےیہ درد اور سوجن کو کم کرکے سوزش کو دور کرنے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے: چونکہ یہ کیلشیم، آئرن اور فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے اس لئے یہ ہماری ہڈیوں کیلئے بہت اچھا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK