• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برسات میں مختلف چائے کا استعمال مفید ہوسکتا ہے

Updated: July 19, 2024, 5:06 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سردی ہو یا گرمی چائے کے شوقین افرادکیلئے کوئی موسم معنی نہیں رکھتا کیونکہ انہیں اپنی روزمرہ کی روٹین میں چائے لازمی چاہئے ہوتی ہے۔

Drinking tea in rainy season gives pleasant feeling. Photo: INN
بارش کے موسم میں چائے پینا خوشگوار احساس دلاتاہے۔ تصویر : آئی این این

سردی ہو یا گرمی چائے کے شوقین افرادکیلئے کوئی موسم معنی نہیں رکھتا کیونکہ انہیں اپنی روزمرہ کی روٹین میں چائے لازمی چاہئے ہوتی ہے۔ لیکن جب گہرے سیاہ بادل، ٹھنڈی ہوا اور بارش کا موسم ہو، تو چائے ایک ایسا مشروب ہے جس کی اس موسم میں طلب بڑھ جاتی ہے۔ پڑھئے مختلف ذائقوں کے چائے کے فوائد :
مسالہ چائے:جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ اس چائے میں صرف چائے کی پتی ہی نہیں بلکہ دیگر مسالوں کا بھی استعمال ہوتا ہے۔ مسالہ چائے پورے دن کی تھکاوٹ دورکرنے میں خاصی کار آمد ثابت ہوتی ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ دماغ اور دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔
ادرک والی چائے:مانسون میں ادرک والی چائے پینے کا اپنا ہی لطف ہے جبکہ ادرک نزلہ، زکام اور گلے کیلئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
کڑک دودھ پتی والی چائے:اکثر لوگوں کو کڑک چائے پینا پسند ہوتی ہے۔یہ چائےنہ صرف انسانی جسم کو تازگی بخشتی ہے بلکہ موڈ کو بھی خوشگوار کرنے میں مدد کرتی ہے۔
سبز چائے:سبز چائے کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے۔سبز چائے خون میں خراب کولیسٹرول کو کم کرتی ہے جبکہ صحت کیلئے ضروری کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتی ہے۔توانائی بخش دیگر مشروبات کے مقابلے میں سبز چائے کے استعمال سے اعصابی تناؤ اور خلجان جیسی کیفیات میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔
کالی چائے:ماہرین کے مطابق کالی چائے نہ صرف آپ کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ یہ آپ کو بیش بہا غذائیت دیتی ہے۔ کالی چائے پولی فینول نامی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے جواسڑیس کو کم کرنے، دائمی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔موسم باراں میں ذہنی تناؤ میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
سرخ چائے:سبز اور سرخ چائے میں یکساں صحت کے فوائد ہیں لیکن سرخ چائے میں کیفین نہیں ہوتی۔ ماہرین کے مطابق سرخ چائے خون میں شکر کی سطح کو کم کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK