ماہر نفسیات یا نفسیاتی کونسلر لوگوں کو تناؤ، اضطراب اور دماغی صحت کے دیگر خدشات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 22, 2023, 2:38 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
ماہر نفسیات یا نفسیاتی کونسلر لوگوں کو تناؤ، اضطراب اور دماغی صحت کے دیگر خدشات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔
ماہر نفسیات یا نفسیاتی کونسلر لوگوں کو تناؤ، اضطراب اور دماغی صحت کے دیگر خدشات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ وہ مختلف ماحول میں کام کر سکتا ہے جن میں مینٹل ہیلتھ کلینک،اسپتال، نرسنگ ہومز یا اسکول شامل ہیں۔بہت سے ماہر نفسیات کسی ایک شعبے میں مہارت حاصل کرتے ہیں جیسے،اسکول، سبسٹین ابیوز(منشیات کی لت)، ایجوکیشن یا مینٹل ہیلتھ وغیرہ۔
ماہر نفسیات کا مستقبل
طبی اور مشاورتی ماہر نفسیات کی مانگ میں ۲۰۲۳ءتک ۱۱؍ فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ اسکول کے ماہرین نفسیات کی مانگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ماہر نفسیات کیلئے ہر سال تقریباً ۱۲؍ ہزار ۸۰۰؍مواقع متوقع ہیں۔
ماہر نفسیات کیسے بنیں؟
کسی بھی اسٹریم سے بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بیچلر ڈگریوں میں بی اے یا بی ایس سی ان سائیکالوجی، کلینیکل سائیکالوجی یا کاؤنسلنگ سائیکالوجی وغیرہ کیا جاسکتا ہے۔
ماسٹرز ڈگری میںایم اے ان کونسلنگ اور سائیکو تھراپی،ایم اے ان ایڈکشن سائیکالوجی اینڈ کونسلنگ،ایم ایس سی ان فیملی تھیراپی،ایم اے ان کو نسلنگ سائیکالوجی،ایم اے ان سائیکالوجی اورایم ایس سی ان سیسٹیمیٹک فیملی تھراپی وغیرہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
قلیل مدتی کورسیز میں سرٹیفکیٹ کورس اور پی جی ڈپلوما کیا جاسکتا ہے جن میں سرٹیفکیٹ ان کاؤنسلنگ اینڈ سائیکالوجی، سرٹیفکیٹ ان چائلڈ سائیکالوجی، سرٹیفکیٹ ان اسٹریس مینجمنٹ، پی جی ڈپلوما ان اسکول کونسلنگ اور سائیکالوجیکل کونسلنگ وغیرہ شامل ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
سینٹ زیویئرس کالج، ممبئی
فرگوسن کالج، پونے
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
ماہر نفسیات کی تنخواہ
ماہر نفسیات کی سالانہ اوسط تنخواہ ۵؍ لاکھ سے ۷ ؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔