آپ نے انڈے کے چھلکوں کی مختلف رنگت دیکھی ہوگی جیسے بھوری یا سفید، مگریہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ انڈے کی زردی بھی مختلف رنگوں کی ہوتی ہے۔ہلکے پیلے رنگ سے لے کر گہرے نارنجی رنگ کی زردی ہوسکتی ہے۔
EPAPER
Updated: November 17, 2023, 4:49 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
آپ نے انڈے کے چھلکوں کی مختلف رنگت دیکھی ہوگی جیسے بھوری یا سفید، مگریہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ انڈے کی زردی بھی مختلف رنگوں کی ہوتی ہے۔ہلکے پیلے رنگ سے لے کر گہرے نارنجی رنگ کی زردی ہوسکتی ہے۔
آپ نے انڈے کے چھلکوں کی مختلف رنگت دیکھی ہوگی جیسے بھوری یا سفید، مگریہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ انڈے کی زردی بھی مختلف رنگوں کی ہوتی ہے۔ہلکے پیلے رنگ سے لے کر گہرے نارنجی رنگ کی زردی ہوسکتی ہے۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ انڈے کی زردی مختلف رنگوں کی کیوں ہوتی ہے؟
مرغی کی نسل کا زردی کے رنگ سے ؕتعلق
بیشتر افراد کا خیال ہے کہ مرغی کی نسل انڈے کی زردی کے رنگ کا تعین کرتی ہے، مگر یہ خیال درست نہیںہے۔ البتہ یہ سچ ہے کہ مرغی کی نسل انڈے کے چھلکے کے رنگ کا تعین کرتی ہے۔
مرغی کی غذا کا کردار
بنیادی طور پر انڈے کی زردی کی رنگت کا مکمل تعین مرغی کی غذا پر ہوتا ہے۔جن مرغیوں کی غذا پیلے اور نارنجی رنگ پر مبنی ہوتی ہے ان کے انڈے کی زردی کی رنگت گہری ہوتی ہے۔یہ یعنی بہت سادہ سی بات ہے کہ مرغی کی غذا زردی کی رنگت کا تعین کرتی ہے۔ اگر کسی مرغی کو گیندے کے پھول کے پتے کھلائے جائیں تو زردی کی رنگت نارنجی ہوسکتی ہے، جبکہ سرخ شملہ مرچ غذا کا حصہ ہونے پر زردی کی رنگت سرخی مائل ہوسکتی ہے۔
زردی کی رنگت کا صحت پر اثر
ہلکی یا گہری رنگت، انڈے کی غذائی خصوصیات پر اثرانداز ہوتی ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ زردی کی رنگت جیسی بھی ہو اس میں پروٹین اور چکنائی کی یکساں مقدار ہوتی ہے۔ البتہ گہری رنگت والی زردی میں ممکنہ طور پر وٹامنز کی مقدارتھوڑی زیادہ اور کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے، مگر اس حوالے سے ٹھوس طبی شواہد موجود نہیں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ زردی کی رنگت جتنی زیادہ گہری ہوگی، انڈے کا ذائقہ اتنا ہی اچھا اور لذیدہوگا۔