• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیشترکارپوریٹ کمپنیوں میں فیسی لٹیٹر کی مانگ ہے

Updated: August 16, 2024, 5:45 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ی لٹیٹر(سہولت کار) گروپ کو فیصلے کرنے اور مقاصد کو آسانی سے حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا مقصد ڈسکشن کو مؤثر بنانا اور شرکاء کو باہمی مقاصد کی طرف رہنمائی کرکے عمل کو آسان بنانا ہے۔

Facilitates literature group discussions and keeps sessions on track. Photo: INN
فیسی لٹیٹرگروپ ڈسکشن کو مؤثر بناتا ہے اورسیشن کو ٹریک پر رکھتا ہے۔ تصویر : آئی این این

فیسی لٹیٹر(سہولت کار) گروپ کو فیصلے کرنے اور مقاصد کو آسانی سے حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کا مقصد ڈسکشن کو مؤثر بنانا اور شرکاء کو باہمی مقاصد کی طرف رہنمائی کرکے عمل کو آسان بنانا ہے۔ کاروباری شعبوں میں فیسی لٹیٹر ٹیموں کے درمیان مؤثر تعاون کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ جانبداری،ذاتی تعصبات کو ایک طرف رکھتے ہوئےاوپن کمیونی کیشن کو فروغ دینےاور ضرورت پڑنے پر تنازعات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
فیسی لٹیٹر کا مستقبل
 فیسی لٹیٹر یا سہولت کار مختلف کاروباری شعبوں جیسے ہیومن ریسورسس، پراجیکٹ مینجمنٹ اور کارپوریٹ ٹریننگ میں ایک لازمی کردار ادا کرتا ہے۔اس کی ضرورت اور مانگ موجودہ دور میں ہر کارپوریٹ صنعت میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہر کمپنی مؤثر سہولت، پرکشش ماحول اور سیشن کا ایک فریم ورک تیارکرنے کی کوشش کرتی ہے جس کے انتظام کیلئے اسے ایک باصلاحیت فیسی لٹیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ سہولت کار کی اہمیت اس وجہ سے بھی کمپنی کیلئے اہم ہوتی ہے کہ وہ غیر جانبدار رہتے ہوئے ، سیشن کو ٹریک پر رکھتا ہے اور کمپنی کے مفاد میں سوچتا ہے۔
فیسی لٹیٹر کیسے بنیں؟
امیدوار کا بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں بعد بزنس ایڈمنسٹریشن،ہیومن ریسورسس،اکنامکس،سائیکولوجی اور کمیونی کیشن جیسے شعبہ جات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔
کئی ادارے سرٹیفکیشن کورسیز کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
ابھینو ایجوکیشن سوسائٹیز کالج آف کمپیوٹر سائنس اینڈ مینجمنٹ، پونے

آدتیہ کالج آف ایم بی اے، بیڑ، مہاراشٹر

ڈاکٹر ہومی بھابھا اسٹیٹ یونیورسٹی، ممبئی
فیسی لٹیٹر کی تنخواہ
lفیسی لٹیٹر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۲؍ لاکھ سے ۳؍لاکھ ۸۴؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK