• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فرانسیسی سائنسداں البرٹ کلمیٹ نے پہلا اینٹی وینم بنایا تھا

Updated: January 13, 2023, 1:10 PM IST | Mumbai

لبرٹ کلمیٹ ایک فرانسیسی طبیب اور سائنسداں تھے جو بیکٹیریو لوجی اور امیونولوجی میں مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہی سب سے ٹی بی کے خلاف استعمال ہونے والی بی سی جی ٹیکے کی دریافت کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نےجانوروں خصوصاً سانپوں کے زہر کیلئے پہلا اینٹی وینم بھی تیار کیا تھا۔

Albert Calmette also discovered the BCG vaccine used against TB
البرٹ کلمیٹ نےٹی بی کے خلاف استعمال ہونے والا بی سی جی ٹیکہ بھی دریافت کیا تھا

البرٹ کلمیٹ(Albert Calmette) ایک فرانسیسی طبیب اور سائنسداں تھے جو بیکٹیریو لوجی اور امیونولوجی میں مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہی سب سے ٹی بی کے خلاف استعمال ہونے والی بی سی جی ٹیکے کی دریافت کی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نےجانوروں خصوصاً سانپوں کے زہر کیلئے پہلا اینٹی وینم بھی تیار کیا تھا۔
 البرٹ کلمیٹ کی پیدائش ۱۲؍ جولائی ۱۸۶۳ء کو نیس، فرانس میں ہوئی تھی۔ابتدا میں کلمیٹ بحریہ میں خدمات انجام دینا اور ڈاکٹر بننا چاہتے تھے جس کیلئےانہوں نے ۱۸۸۱ء میں بریسٹ کے اسکول آف نیول فزیشنز میں داخلہ لیا۔انہوں نے۱۸۸۳ء میں ہانگ کانگ میں نیول میڈیکل کور پس کیلئے ڈاکٹر پیٹرک کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔کلمیٹ نے اپنی میڈیکل ڈگری’ فلیریاسس‘ میں مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے مغربی افریقہ میں گیبون اور فرانسیسی کانگو میں خدمات انجام دیں، جہاں انہوںنے ملیریا، افریقی ٹرپانوسومیاسس یا نیند کی بیماری، اور پیلاگرا پر تحقیق کی۔
 کلمیٹ ۱۸۹۰ء میں فرانس واپسی پر معروف فرانسیسی سائنسداں لوئس پاسچر اور ایمائل روکس سے ملاقات کی۔ روکس بیکٹیریولوجی کے ایک کورس میں ان کے پروفیسر تھے۔ پاسچر نے کلمیٹ کو ۱۸۹۱ء میں سائگون (فرانسیسی انڈوچائنا) میں پاسچر انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا۔جہاں انہوں نے اپنے آپ کو ٹاکسیولوجی کے ابھرتے ہوئے شعبے کیلئے وقف کر دیا جس کا امیونولوجی سے گہرا تعلق تھا۔   انہوںنے سانپوں، شہد کی مکھیوں، پودوں کے زہریلے کیڑےاور ان کے زہر کا مطالعہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوںنے چیچک اور ریبز کے خلاف ویکسین کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔البرٹ کلمیٹ نے ۱۸۹۴ء میں پہلا اینٹی وینم تیار کیا تھا۔ اس شعبے میں بعد میں برازیل کے ڈاکٹر وائٹل نے ساؤ پالو کے بوتانٹن انسٹی ٹیوٹ میں کام شروع کیا۔ انہوںنے بوبونک طاعون (بلیک بلائیٹ) کے خلاف پہلے مدافعتی سیرم کی دریافت میں بھی اپنا کردار نبھایا۔  جو ان کی اہم خدمات میں سے ایک ہے۔
 کلمیٹ کے اہم سائنسی کارناموںمیںٹی بی کے خلاف پہلی ویکسین جسے بی سی جی کہا جاتا ہے،اہمیت کی حامل ہے۔ اس وقت ٹی بی موت کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی تھی ۔بی سی جی کا نام ان کے دریافت کنندگان کے ناموں پر رکھا گیا۔انہوں نے للی میں پہلی انسداد تپ دق ڈسپنسری قائم کی اور اسے ایمائل روکس جو ان کے اساتذہ میں شمار ہوتے تھے، کے نام سے موسوم کیا۔ انہوں نے ۱۹۰۴ء میں تپ دق کے خلاف ناردرن لیگ کی بنیاد رکھی جو آج بھی موجود ہے۔۱۹۱۸ءمیں کلمیٹ پیرس میں انسٹی ٹیوٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے لگے اور اگلے سال فرانس میں نیشنل ایسوسی ایشن آف میڈیسن کے رکن بن گئے۔
  البرٹ کلمیٹ نہ صرف فرانس بلکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسداں تھے ۔ان کا انتقال ۲۹؍ اکتوبر ۱۹۳۳ء کو پیرس،فرانس میں ہوا تھا۔
(وکی پیڈیا اور برٹانیکا ڈاٹ کام)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK