آئس لینڈ کا قومی دن ہر سال ۱۷؍ جون کو منایا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 18, 2021, 7:30 AM IST | Mumbai
آئس لینڈ کا قومی دن ہر سال ۱۷؍ جون کو منایا جاتا ہے۔
آئس لینڈ کا قومی دن ہر سال ۱۷؍ جون کو منایا جاتا ہے۔ ۱۷؍ جون ۱۹۴۴ء کو آئس لینڈ نے ڈنمارک سے آزادی حاصل کرلی تھی۔اتفاقاً اسی دن یون سیغور دسون کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ ۱۹؍ ویں صدی سے آئس لینڈ میں آزادی کی تحریک انہوں ہی نے شروع کی تھی۔ ملک بھر میں ان کا احترام کیا جاتا ہے، اور ۱۷؍ جون کو ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس دن ملک کی ہر گلی، سڑک اور گاؤں میں آزادی کا جشن منایا جاتا ہے، اور لوگ اپنے اپنے علاقوں میں پریڈ کا انعقاد کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ، میلے اور مختلف رنگا رنگی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں ۔ مذکورہ دن منعقد ہونے والی تقریبات میں مقامی افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ پھولوں ، پکوانوں اور مختلف سامانوں کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں ۔ لوگ ایک دوسرے کو آزادی اور یون سیغور دسون کی جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ بچے، آئس لینڈ کا پرچم لے کر گلی اور سڑکوں پر پریڈ کرتے نظر آتے ہیں ۔ آئس لینڈ ایک جزیرہ ہے۔ یہ شمال مغربی یورپ کا ایک خوبصورت ملک ہے۔اس کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ریکیاویک ہے۔ آئس لینڈ میں انسانی آبادی کے آثار۸۷۴ء سے ملتے ہیں ۔۲۰؍ ویں صدی سے قبل تک آئس لینڈ کی آبادی کا انحصار ماہی گیری اور زراعت پر تھا۔۲۰؍ ویں صدی میں آئس لینڈ کی معیشت اور بہبود کا نظام بہت تیزی سے پروان چڑھا۔ آج آئس لینڈ کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔