• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کمپیوٹر میں دلچسپی اورمہارت ٹیکنیکل آفیسر بنا سکتی ہے

Updated: August 23, 2024, 5:19 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ٹیکنیکلآفیسرسسٹم، ڈیوائس، سافٹ ویئر یا نیٹ ورک کی کارکردگی، فعالیت، یا سیکوریٹی جیسے تکنیکی مسائل کی تشخیص کرنے اور اسے حل کرنےکا ذمہ دار ہوتا ہے۔

The Technical Officer is responsible for diagnosing and resolving technical issues. Photo: INN
ٹیکنیکل آفیسرتکنیکی مسائل کی تشخیص کرنے اور انہیں حل کرنےکا ذمہ دار ہوتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ٹیکنیکلآفیسرسسٹم، ڈیوائس، سافٹ ویئر یا نیٹ ورک کی کارکردگی، فعالیت، یا سیکوریٹی جیسے تکنیکی مسائل کی تشخیص کرنے اور اسے حل کرنےکا ذمہ دار ہوتا ہے۔ وہ صارفین کو اس بارے میں رہنمائی اور تربیت کرتا ہےکہ ٹیکنالوجی کاکیسے استعمال کیا جائے اور اسے کیسے برقرار رکھا جائے۔ایک ٹیکنیکل آفیسر کو تکنیکی حل کے معیار اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے دوسرے تکنیکی عملے، دکانداروں، یا ٹھیکیداروں کے ساتھ بھی بات چیت اور تعاون کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیکنیکل آفیسر عام طور پر کمپیوٹر اسکلز، کمیونی کیشن اسکلز، ٹائم مینجمنٹ اور آرگنائزیشنل اسکلز پر قدرت رکھتا ہے۔
ٹیکنیکل آفیسر کا مستقبل
 ملک اور بیرون ملک میں واقع آئی ٹی کمپنیوں کا مقصد ڈجیٹلائزیشن کے فوائد حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو اپنانا اور استعمال کرنا ہے۔کمپنیوں کو ٹیکنالوجی کے متعلق در پیش مسائل کو دور کرنے کیلئے ماہر ٹیکنیکل آفیسر کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے کمپنیاں ان آفیسرز کا تقرر کرتی ہیں۔ٹیکنیکل آفسر کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے۔وہ مختلف شعبوں اور تنظیموں میں کام کرسکتا ہے جن میںآئی ٹی کنسلٹنسی فرم ، ڈیٹا مینجمنٹ کمپنیاں،ٹیلی کمیو نی کیشن، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، تعلیمی ادارے اورسافٹ ویئر ڈیولپمنٹ فرم وغیرہ شامل ہیں۔ 
ٹیکنیکل آفسر کیسے بنیں؟
امید وار کا بارہویں سائنس سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
ٹیکنیکل آفسر بننے کیلئے بیچلر کورسیز میںبی ایس سی آئی ٹی، بی ایس سی سی ایس،بی ای اِن کمپیوٹر سائنس ،بی ای اِن الیکٹرانکس یا اس سے متعلقہ دوسرے ٹیکنیکل کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
کے جے سومیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ممبئی l رضوی کالج آف انجینئرنگ،ممبئی lآئی آئی ٹی کانپور،کانپور
ٹیکنیکل آفیسر کی تنخواہ
lٹیکنیکل آفیسر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۶؍ لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK