• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خبروں میں دلچسپی ہے؟ نیوز اینکر بھی بن سکتے ہیں

Updated: July 06, 2024, 4:20 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

نیوز اینکر خبروں کی نشریات کا اہم ترین ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ خبروں کو پیش کرتا ہے۔ خبروں کو منظر عام پر لانے کے علاوہ نیوز اینکر رائے عامہ کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

A news anchor has different skills at the same time. Photo: INN
نیوز اینکر بیک وقت مختلف صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے۔ تصویر : آئی این این

نیوز اینکر خبروں کی نشریات کا اہم ترین ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ خبروں کو پیش کرتا ہے۔ خبروں کو منظر عام پر لانے کے علاوہ نیوز اینکر رائے عامہ کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی ذمہ داریوں میں خبروں کی تحقیق، اسکرپٹ کی تیاری، عوام سے بات چیت اور انٹرویوز وغیرہ کرنا شامل ہے۔ ایک نیوز اینکر دیانتداری سے خبریں فراہم کرتا ہے اور غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے متنوع پس منظر کے ناظرین سے رابطہ کرتا ہے۔
نیوز اینکر کا مستقبل
 ۲۰۲۹ء تک اس کی مانگ میں ۷؍  فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ بحیثیت نیوز اینکر دنیا کے دیگر ممالک کو بھی قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ایک صحافی، فری لانسر کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔ پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا میں بھی اپنی شمولیت کو یقینی بنا سکتا ہے۔
نیوز اینکر کیسے بنیں؟
امیدوار کا کسی بھی اسٹریم سے بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بیچلر کورسیز میں بی اے ان جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز،بی اے ان ماس کمیونی کیشن بیچلر آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن،بی ایم ایم اور بی اے ان جرنلزم کئے جاسکتے ہیں۔
ماسٹرز پروگرام میں ایم اے ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن، ماسٹر آف جرنلزم، ایم ایم ایم اور ایم اے ان ماس کمیونی کیشن بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح پی جی ڈپلوما کورسیز میں پی جی ڈپلوما ان براڈ کاسٹ جرنلزم، پی جی ڈپلوما ان ٹی وی پروڈکشن اینڈ ڈائریکشن اور پی آر اینڈ ایونٹ مینجمنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 
معروف تعلیمی ادارے
اے اے ایف ٹی،نوئیڈا
آئی اے اے این اسکول آف ماس کمیونی کیشن ،نئی دہلی
چھتر پتی شیواجی مہاراج یونیورسٹی،پنویل 
ڈی وائی پاٹل انٹرنیشنل یونیورسٹی،پونے
نیوز اینکر کی تنخواہ 
 نیوز اینکر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۵؍ لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK