• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کٹھل: توانانی میں اضافہ کرنیوالا ایک بہترین پھل

Updated: August 23, 2024, 5:14 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

کٹھل یا جیک فروٹ کو دنیا کا سب سے بڑا پھل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کٹھل ایک ایسا پھل ہے جسے غذائیت سے مالامال تصور کیا جاتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے بنا کر خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔

Consumption of jackfruit is also important for bone health. Photo: INN
کٹھل کا استعمال ہڈیوں کی صحت کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ تصویر : آئی این این

کٹھل یا جیک فروٹ کو دنیا کا سب سے بڑا پھل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کٹھل ایک ایسا پھل ہے جسے غذائیت سے مالامال تصور کیا جاتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے بنا کر خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی پھل بھی ہے اور یہ جسم کیلئے صحتمند فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔پڑھئےکٹھل کے فوائد:
خون میں شکر کی معتدل مقدار:کٹھل کم گلائسیمک انڈیکس والا فروٹ ہے جو خون میں موجود شکر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے جبکہ اسے فائبر حاصل کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور: کٹھل میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے امراضِ قلب، فالج اور کینسر کے خدشات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
 قوت مدافعت میں اضافہ: کٹھل میں وٹامن سی اور وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو متعدد انفیکشنز کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
جلدکیلئے بہترین: کٹھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت بہترین بناتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ: کٹھل میں لگنانز، آئیسو فلیونز، اور ساپوننز نامی فائیٹونیوٹرینٹس بھی کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو اینٹی کینسر اور اینٹی ایجنگ خصوصیات کے حامل غذائی اجزاء کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں ۔
توانائی میں اضافہ کیلئے:شکر کے سادے سالموں مثلاً فریکٹوز اور سکروز کی موجودگی کی وجہ سے کٹھل کو توانائی میں اضافہ کرنے والے ایک بہترین پھل کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے: کٹھل میں میگنیشیم بھی صحت بخش توازن میں پایا جاتا ہے لہٰذا اس کا استعمال ہڈیوں کی صحت کیلئے بھی اہم ہے۔
 انیمیا سے بچاؤ: آئرن جیسے صحت بخش غذائی جز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کٹھل کا استعمال مفید ہے کیونکہ یہ خون بنانے والے سرخ خلیات کی افزائش کے ساتھ دوران خون کو بھی متوازن رکھتا ہے۔اس سے ہمارے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK