• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جامن میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت کو بہتر بناتے ہیں

Updated: July 12, 2024, 3:35 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

جامن کا شمارانتہائی مفید پھلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں اسی لئے اس کے کھانے کی خاص تائید کی جاتی ہے۔ نہ صرف جامن بلکہ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی مفید ہیں۔

Jamun is an important source of calcium, vitamin C, iron, protein and phosphorus. Photo: INN
جامن کیلشیم، وٹامن سی،آئرن، پروٹین اور فاسفورس وغیرہ کا اہم ذریعہ ہے۔ تصویر : آئی این این

جامن کا شمارانتہائی مفید پھلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں اسی لئے اس کے کھانے کی خاص تائید کی جاتی ہے۔ نہ صرف جامن بلکہ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی مفید ہیں۔ پڑھئے جامن کے فوائد:
بیماریوں کو دور کرنا: جامن کی خاصیت ہے کہ یہ جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہےجس میں معدے کی بیماریاں، آنتوں کی جلن، خراش، بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا، شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہے۔
ہیموگلوبن میں اضافہ: جامن میں موجود وٹامن سی اورآئرن کی کثیر مقدارہیموگلوبن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
ذیابیطس کے مرض میں مفید: ذیابیطس کے مریضوں کیلئے جامن کا استعمال نہایت ضروری ہے، جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ جامن کی پتے بھی ذیابیطس کے مریضوں کیلئےبے حد مفید ہیں۔
خون کو صاف کرنا: جامن میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کیلئے جامن کا استعمال ضروری ہے۔
دل کی بیماریوں کیلئے مفید: جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہےکیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی تعداد میں موجود ہےنیز جامن کا باقاعدگی سے استعمال شریانوں کو سخت ہونے سے روکتا ہے۔
دانتوں کو مضبوط کرنا: وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کیلئے بہت مفید ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔
وزن میں کمی: جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا۔ جامن وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK