• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لولا کیوتو معروف پینٹر،پرنٹ میکر،کٹھ پتلی ڈیزائنر اور ٹیچر تھیں

Updated: March 24, 2023, 3:43 PM IST | Mumbai

لولا کیوتوایک میکسیکن پینٹر، پرنٹ میکر، کٹھ پتلی ڈیزائنر اور ٹیچر تھیں

Lola cueto founded three puppet theaters.
لولا کیوتو نے تین کٹھ پتلی تھیٹر کی بنیاد رکھی تھی۔

لولا کیوتو ایک میکسیکن پینٹر، پرنٹ میکر، کٹھ پتلی ڈیزائنر اور ٹیچر تھیں۔ وہ بچوں کے تھیٹر میں اپنے کام، سیٹ بنانے، کٹھ پتلیوں اور تھیٹر کمپنیوں کو تعلیمی مقاصدکیلئے پرفارم کرنےکیلئے مشہور ہیں۔کیوتو کی زیادہ تر فنکارانہ دلچسپی میکسیکن ہینڈ کرافٹس اور لوک آرٹ سے متعلق تھی، یا تو اس کے بارے میں پینٹنگز بنانا یا روایتی کام جیسے ٹیپیسٹریز، پیپل پیکاڈو اور میکسیکن کے روایتی کھلونے بنانا۔
 لولا کیو تو کی پیدائش۲؍ مارچ ۱۸۹۷ء کو میکسیکو میں ہوئی تھی۔ان کے والد کا نام جوآن ویلزکیز اور والدہ کا نام انا ماریا ریوا تھا۔کیوتو نے ۱۲؍ سال کی عمر میںسان کارلوس کی اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ وہ اکیڈمی کی پہلی طالبات میں سے ایک تھیں جنہوں نے اس وقت خواتین کیلئے سماجی اصولوں کو توڑا۔ وہ طلباء کے اس گروپ کا حصہ تھیں جس میں ڈیوڈ الفارو سیکیروس اور اینڈریس آڈیفریڈ شامل تھے، جنہوں نے اکیڈمی کے روایتی تدریسی طریقوں کے خلاف بغاوت کی۔ 
 ۱۹۱۹ میںانہوں نے مجسمہ ساز جرمین کیوتوسے شادی کی۔ یہ جوڑا میکسیکو سٹی کے ان فنی اور فکری حلقوں میں نمایاں تھا جن میں ڈیاگو رویرا، لوپ مارین، رامن الوا ڈی لا کینال، فرمین ریویلٹاس، جرمین لسٹ آرزوبیڈ، مینوئل میپلز آرس اور آرکیلیس ویلا شامل تھے۔۱۹۲۷ء تا ۱۹۳۲ء وہ اپنے شوہر کے ساتھ پیرس میں رہیں۔جہاں ان دونوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔وہ ان فنکاروں میں سے ایک تھیں جنہوں نے لیگ آف ریوولیوشنری رائٹرز اینڈ آرٹسٹ (LEAR) کی بنیاد رکھی جو آرٹ کی سنسرشپ کے خلاف تخلیق کاروں کا ایک گروپ تھا۔ اس کے ذریعےانہوں نے میکسیکو میں پہلی دستانے والی کٹھ پتلی گڑیا بنائی۔کیوتو نے تین کٹھ پتلی تھیٹر کمپنیوں کی بنیاد رکھی جس کا نام رن رن، ایل ناہول اور ایل کلورین تھا۔ انہوں نے اپنے کٹھ پتلی شوز کو تفریحی طریقوں سے بچوں کی تفریح اور تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا۔ان کی ابتدائی پینٹنگز میں عموماً تاثراتی طرز کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس کا بعد کاکام میکسیکن ہینڈ کرافٹس اور لوک آرٹ دونوں میں تصویری اور دستکاری کی تکنیکوں پر مرکوز ہے۔در حقیقت کیوتو نے دستکاری پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کیااور اسی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔
 ان کی قابل ذکر تخلیقات میں ٹیپسٹری اور دیگر کپڑے شامل ہیں جن پر مشینی کڑھائی کی گئی ہے۔ کیوتونے مذہبی موضوعات جیسے قدیم مسیح اور حضرت مریمؑ کی تصاویر، دیہی قربان گاہوں کے ساتھ مقامی لوگوں کی تصویر کشی اور متعدد ٹیپسٹری تخلیق کیں۔ لولا کیوتو کی تخلیقات سے آج بھی محظوظ ہوا جاسکتا ہے۔ انہوں نے درجنوں پتلے بنائے ہیں جو نیشنل اسکول آف فائن آرٹس میں موجودہیں، جبکہ میٹ میوزیم میں ان کی کئی نقاشی اور ٹیپسٹریز ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کھلونوں کا کچھ مجموعہ اور کاغذ کی کٹنگس سانتا ڈومنگو کے ثقافتی مرکز میں ہیں۔
 معروف فنکار لولا کیوتو کا انتقال ۲۴؍ جنوری ۱۹۷۸ء کو۸۰؍ سال کی عمر میں میکسیکو میں ہوا تھا۔
(وکی پیڈیا )

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK