• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میک اپ آرٹسٹ: گلیمر شعبے کا ایک اچھا کریئرآپشن

Updated: June 21, 2024, 3:04 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

میک اپ آرٹسٹ کاسمیٹکس کے استعمال میں مہارت رکھتا ہے۔ ان کی مہارت کا دائرہ محض میک اپ اپلیکیشن تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ وہ چہرے کی ساخت، جلد کی رنگت اور مختلف پروڈکٹ فارمولیشنز کی گہری معلومات رکھتا ہے۔

A makeup artist (beautician) has an in-depth knowledge of product formulations. Photo: INN
میک اپ آرٹسٹ( بیوٹیشن ) پروڈکٹ فارمولیشنز کی گہری معلومات رکھتا ہے۔ تصویر : آئی این این

میک اپ آرٹسٹ کاسمیٹکس کے استعمال میں مہارت رکھتا ہے۔ ان کی مہارت کا دائرہ محض میک اپ اپلیکیشن تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ وہ چہرے کی ساخت، جلد کی رنگت اور مختلف پروڈکٹ فارمولیشنز کی گہری معلومات رکھتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ کی ذمہ داریوں میں کلائنٹس کی ترجیحات کی ترجمانی کرنا، ایونٹ یا پروجیکٹ کے تھیم کو سمجھنا اور ان ضروریات کے مطابق میک اپ کرنا وغیرہ شامل ہے۔ وہ کلائنٹس، فوٹوگرافرز یا پروڈکشن ٹیموں کے ساتھ معاونت کرتا ہے۔
 میک اپ آرٹسٹ کا مستقبل
 مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ (اے آئی اورایم ایل ) جیسی جدید ٹیکنالوجیز مختلف صنعتوں میں انسانوں یا پیشہ ور افراد کی جگہ لے رہی ہیں۔ مگر چند شعبے ایسے ہیں جن میں خالص انسانی مہارتوں اور صلاحیتوں ہی کا استعمال ہوتا ہے ان میں سے ایک میک اپ انڈسٹری کا بھی ہے۔میک اپ آرٹسٹ کی جگہ جدید ٹیکنالوجی نہیں لے گی اور ان کا مستقبل آگے بھی روشن رہے گا۔ میک اپ انڈسٹری کا شعبہ کافی وسیع ہے۔ بشمول فیشن، فلم، ٹیلی ویژن، تھیٹر، شادیوں اور خصوصی تقریبات وغیرہ۔
میک اپ آرٹسٹ کیسے بنیں؟
بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
سرٹیفکیٹ میک اپ آرٹسٹ کورسیز میں ہربل بیوٹی کیئر کورس،بیوٹی پارلر کورس اور بیوٹی اینڈ ویلنس کورس کئے جاسکتے ہیں۔
ایک سالہ پی جی ڈپلوما اِن کاسمیٹولوجی اور بیوٹی کیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔
 گریجویشن کورس میں بی اے اِن باڈی آرٹ کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
لیک می اکیڈمی، نئی دہلی
آئی ایس اے ایس انٹرنیشنل بیوٹی اسکول، پونے
جے ڈی انسٹیٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی، ممبئی
 میک اپ آرٹسٹ کی تنخواہ
میک اپ آرٹسٹ کی سالانہ اوسط تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK