• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آم، بینائی اور بہتر قوت یادداشت کیلئے مفید ہے

Updated: June 21, 2024, 2:44 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

آم اپنے اندر کافی سارے صحت بخش فوائد رکھتاہے کیونکہ ان میں تقریباً تمام اہم وٹامن اور منرلز شامل ہیں۔آم کا سیزن اختتام پزیر ہے اس لئے ممکن ہو تو اس سے ضرور فائدہ اٹھایئے۔

Mango is considered to be the favorite summer fruit. Photo: INN
آم موسم گرما کا پسندیدہ پھل خیال کیا جاتا ہے۔ تصویر : آئی این این

آم اپنے اندر کافی سارے صحت بخش فوائد رکھتاہے کیونکہ ان میں تقریباً تمام اہم وٹامن اور منرلز شامل ہیں۔آم کا سیزن اختتام پزیر ہے اس لئے ممکن ہو تو اس سے ضرور فائدہ اٹھایئے۔ پڑھئے آم کے فوائد:
کینسر سے بچاؤ:آم میں کوئرسیٹن، آئیسو کوئر سیٹرن، اسٹرگلن، فیسٹن، گالک اسیڈ اور میتھائل گلٹ جیسے کیمیکلزپائے جاتے ہیںجو کینسر کے مختلف اقسام سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
کولسٹرول پر کنٹرول: آم میں وٹامن سی، پیکٹن اور فائبرز بڑی مقدار میں شامل ہوتے ہیں جو سیرم کولسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تازہ آم پوٹاشیم اور سوڈیم سے بھرپور ہوتا ہے جو جسمانی خلیات کے فنکشن کو برقرار رکھنےکیلئےضروری سمجھے جاتے ہیں۔
بینائی میں مفید: ایک آم روز کی ضرورت کا۲۵؍ فیصد وٹامن اے اور رٹینول فراہم کرتا ہے جو بینائی کو تیز کرنے میں مفید ہوتا ہے، اس کے ساتھ آنکھوں کی خشکی کے مسائل دور ہوتے ہیں اوررات کے نابینا پن سے بھی بچاتے ہیں۔
بہتر نظام ہضم:آم پری بائیوٹک فائبرز سے بھرپور ہوتاہے۔ وہ ایسے انزائم (خامرہ) کی پیداوار کو بڑھا دیتا ہے جو پروٹین کو توڑنے میں مدد کرتا ہے اس طرح ہاضمے اور خوراک کو جذب کرنے کے عمل میں مدد ملتی ہے۔
حاضر دماغی اور بہتر یاداشت: یہ گلوٹامائن سے بھر پور ہوتا ہے جو حاضر دماغی اور یاداشت کیلئے مفید اور ضروری امائنو ایسڈ ہے۔ 
آئرن کی کثیر مقدار: آم انیمیا کی تکلیف میں مبتلا لوگوں کیلئے زبردست مدد کا باعث بنتا ہے۔ 
گردے کی پتھری سے نجات: چینی طب میں آم کو گردے میں پتھری بننے کے خطرے کو کم کرنے کی صلاحیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
مدافعتی نظام کیلئے مفید: آم میں وٹامن سی اور وٹامن اے کی بے پناہ مقدار کے ساتھ۲۵؍ مختلف کیروٹی نوائڈز مدافعاتی نظام کو مضبوط اور صحتمند رکھتے ہیں۔
ذیابیطس پر کنٹرول: آم میں کثیر تعداد میں جذب پذیر منرلز اور وٹامنز بھی شامل ہوتے ہیں جو خون میں گلوکوز کی سطح معتدل رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK