• Tue, 29 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کئی بار ساحل نیلی روشنی سے جگمگاتا نظر آتا ہے، کیوں؟

Updated: October 28, 2024, 10:00 PM IST | Mumbai

یہ کیمیائی رد عمل (بایولومینیسینس) کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

According to experts, this blue light on the beach is harmless. Photo: INN
ماہرین کے مطابق ساحل پر یہ نیلی روشنی بے ضرر ہوتی ہے۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ دنوں ہندوستانی شہر چنئی کے ساحل پر ایک مسحور کن قدرتی نظارے نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔چنئی کا ساحل نیلی روشنی سے منور نظر آیا جس کو دیکھنے کیلئےلوگوں نے وہاں کا رخ کیا۔یہ نظارہ دنیا کے مختلف ساحلوںپر دیکھنے کو ملتا ہے۔کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض دفعہ ساحل کی لہریں نیلی کیوں نظر آتی ہیں؟
 اسے بایولومینیسینس کہا جاتا ہے
اس نیلی روشنی کو بایولومینیسینس (Bioluminescence) کہا جاتا ہے اور یہ بہت غیرمعمولی عمل نہیں کیونکہ دنیا کے اکثر حصوں میں ایسا ہوتا ہے۔بایولومینیسینس کا عمل مخصوص بحری جانداروں کے نتیجے میں ہوتا ہے، خاص طور پرDinoflagellate نامی مائیکرو اسکوپک جاندار اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ ننھے جاندار لہروں کی حرکت یا سمندری پانی میں آنے والی دیگر تبدیلیوں پر جسم کے اندر ہونے والے ایک کیمیائی ردعمل کے باعث روشنی خارج کرتے ہیں۔اس کے نتیجے میں سبزی مائل نیلی روشنی سے سمندری لہریں جگمگانے لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پپیتا کا باقاعدہ استعمال نظام ہضم میں مفید ہے

یہ انہیں شکاریوں سے بچاتا ہے 
ماہرین کے مطابق بحری جاندار بایولومینیسینس کو مختلف مقاصد بشمول شکاریوں سے تحفظ یا دیگر ساتھیوں سے رابطے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اگرچہ یہ نیلی روشنی دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہے مگر اس سے سمندر کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کا عندیہ بھی ملتا ہے۔چنئی میں حالیہ شدید بارش نے ممکنہ طور پر بایولومینیسینس میں کردار ادا کیا۔ساحلی پانی میں غذائی اجزاء کی بھرمار اور سمندری سطح کے درجۂ حرارت میں کمی سے ان جانداروں کی نشوونما بڑھی۔
اس روشنی کے منفی اثرات
ویسے تو یہ نیلی روشنی بے ضرر ہوتی ہے مگر ماہرین نے انتباہ دیا ہےکہ ایسی بہت زیادہ روشنی سے پانی میں آکسیجن کی کمی آسکتی ہے جس سے بحری زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماحولیاتی بہتری کیلئے کام کرنے والے ماہرین کے مطابق اس عمل سے ساحلی پانی میں آلودگی کی سطح میں بڑے پیمانے پر اضافہ کا اشارہ ملتا ہے۔
۵؍ ممالک کے ساحل جو کیمیائی رد عمل کی وجہ سے نیلے نظر آتے ہیں
lاوکیاما، جاپان
lہرموسا بیچ، کیلیفورنیا، امریکہ
lمٹو بیچ،اڈوپی، کرناٹک، ہندوستان
lجروس بے، آسٹریلیا
 lیلو سی ڈالیان، لیاؤننگ، چین۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK