Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

خربوزہ تھکاوٹ دور کرکےجسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے

Updated: March 14, 2025, 3:37 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

خربوزے میں غذائی فائبر کی مناسب مقدار ہوتی ہے، غذائی فائبر قبض کو دور رکھنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو حرکت میں لانے کیلئے ضروری ہے۔

Melon is rich in vitamin C. Photo: INN
خربوزے میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

خربوزے کا استعمال جسم کو غذائیت اور پانی کی مقدار فراہم کر کے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اور انسان شدید گرمی میں بھی خود کو توانا اور تازہ محسوس کرتا ہے ۔
چونکہ خربوزہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے تو یہ بالوں کی نشوونما کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔
خربوزے میں غذائی فائبر کی مناسب مقدار ہوتی ہے، غذائی فائبر قبض کو دور رکھنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو حرکت میں لانے کیلئے ضروری ہے۔
خربوزے کے استعمال سے ہڈیوں کے مسائل سےبآسانی بچا جا سکتا ہے ۔
خربوزے میں کیروٹینائڈ نامی ایک اہم جز پایا جاتا ہے جسے کینسر سے بچاؤ کی قدرتی تدبیر سمجھا جاتا ہے۔ 
خربوزے میں اڈینوسین نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو خون کے خلیات کو جمنے نہیں دیتا جس سے خون کی روانی متاثر نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK