• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیشتر ٹوتھ برشز میں نیلے ریشے ہوتے ہیں،کیوں؟

Updated: November 01, 2024, 9:46 PM IST | Mumbai

دنیا بھر میں اربوں افراد ٹوتھ برش کا استعمال دانتوں کی صفائی کیلئے کرتے ہیں۔

Toothpaste should not be applied to the entire surface of the brush. Photo: INN
ٹوتھ پیسٹ کو برش کے پورے حصہ پر نہیں لگانا چاہئے۔ تصویر: آئی این این

دنیا بھر میں اربوں افراد ٹوتھ برش کا استعمال دانتوں کی صفائی کیلئے کرتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ زیادہ تر ٹوتھ برشز میں سفید کے ساتھ نیلے رنگ کے ریشے بھی موجود ہوتے ہیں، آخر ان کا مقصد کیا ہوتا ہے۔
یہ ٹوتھ برش کے ڈیزائن کا حصہ نہیں ہے
زیادہ تر افراد تو اسے ٹوتھ برش کے ڈیزائن کا حصہ سمجھتے ہیںمگر یہ نیلے ریشے بنیادی طور ٹوتھ برش کے ڈیزائن کا فیچر نہیں بلکہ ان کا اصل مقصد کچھ اور ہوتا ہے۔یہ نیلے ریشے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کب آپ کو اپنا ٹوتھ برش تبدیل کرلینا چاہئے۔جب نیلے ریشوں کی رنگت ماند پڑنے لگتی ہے تو اس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اب ٹوتھ برش دانتوں کی صفائی کیلئے زیادہ مؤثر نہیں رہا۔یعنی یہ نیلے ریشے آپ کو بتاتے ہیں کہ کب کسی ٹوتھ برش کو تبدیل کرلینا چاہئے۔تو اگر آپ کے ٹوتھ برش کے نیلے ریشے اپنا رنگ بدل لیں تو پھر آپ کو نیا ٹوتھ برش خرید لینا چاہئے تاکہ دانتوں کی اچھی صفائی کو یقینی بنانا جاسکے۔
ٹوٹھ برش کے مختلف رنگ ہونے کی دوسری اہم وجہ
 مختلف رنگوں کے ریشے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کو کتنا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہئے۔برش کے اوپری سرے کے بعد نیچے رنگین ریشے یہ بتاتے ہیں کہ آپ کو ٹوٹھ پیسٹ کہاں تک اور کتنی مقدار میں لگانا چاہئے۔یہ حقیقت نہیں ہے کہ ٹوٹھ پیسٹ کو پورے برش پر لگایا جائے بلکہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک بالغ کیلئے مٹر کے دانے کے برابر ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK