آپ نے ہمیشہ ریلوے اسٹیشن کے بورڈ کو زرد رنگ میں دیکھا ہو گاجس پر اسٹیشن کا نام سیاہ رنگ میں لکھا ہوا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں ریلوے اسٹیشن ہیں لیکن تمام ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹیشنوں کے نام صرف زرد رنگ کے بورڈز پر لکھے ہوئے ہیں؟
زرد بورڈ پرریلوے اسٹیشن کا نام لوکو پائلٹ کو دور سے اور واضح نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این
آپ نے ہمیشہ ریلوے اسٹیشن کے بورڈ کو زرد رنگ میں دیکھا ہو گاجس پر اسٹیشن کا نام سیاہ رنگ میں لکھا ہوا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں ریلوے اسٹیشن ہیں لیکن تمام ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹیشنوں کے نام صرف زرد رنگ کے بورڈز پر لکھے ہوئے ہیں؟ اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو آپ نے ہمیشہ زرد سائن بورڈز پر ریلوے اسٹیشنوں کے نام سیاہ رنگ میں لکھے ہوئے دیکھے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن پر موجود دیگر ہدایات بھی زیادہ تر زرد رنگ کے بورڈز پر لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔ کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟
اس کی سائنسی وجہ ہے
انڈین ریلوے میں۷؍ ہزار سے زیادہ بڑے اور چھوٹے ریلوے اسٹیشن ہیں۔ تمام اسٹیشنوں پر لگائے گئے نام کے بورڈز کا رنگ ایک ہی قسم کا ہے اور وہ بھی زرد۔ کوئی اور رنگ نہیں۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے بلکہ اس کی سائنسی وجہ ہے۔ دراصل یکسانیت دکھانے کیلئے ہر جگہ ایک ہی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے مختلف رنگوں کی وجہ سے لوکو پائلٹ (ٹرین ڈرائیور) کو اسے پہچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
زرد رنگ کے انتخاب کی اہم وجہ
زرد رنگ کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ یہ رنگ دور سے چمکتا ہے اور آنکھوں کو نہیں چبھتا۔ اس کی وجہ سے ٹرین کا لوکو پائلٹ اسے دور سے دیکھ سکتا ہے۔ چمکدار زرد رنگ دن اور رات دونوں میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ اس سے لوکو پائلٹ کو صحیح پلیٹ فارم پر رکنے کی جگہ کے ساتھ ٹرین کی پارکنگ کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں۔ اگر ہم اس کی سائنسی وجہ دیکھیں تو زرد رنگ کی طول موج۵۷۰؍ سے ۵۹۰؍نینو میٹر ہے۔ زرد رنگ کا پس منظر پر نقطہ نظر سرخ رنگ کے مقابلے میں ۱ء۲۴؍گنا زیادہ ہے۔ ایسی حالت میں یہ رنگ دور سے بھی بآسانی نظر آتا ہے۔
زرد رنگ کے بورڈ پر سیاہ رنگ کا استعمال، کیوں؟
اسٹیشن کا نام لکھنے کیلئےسیاہ رنگ کیوں استعمال کیا جاتا ہےاس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ زرد رنگ پر سیاہ رنگ زیادہ واضح نظر آتا ہے اس کے علاوہ یہ دور سے بھی نظر آتا ہے نیز ریلوے میں سرخ رنگ کا استعمال خطرے کی علامت کو ظاہر کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ اس لئے یہ رنگ صرف ٹرین کو روکنے یا ایمرجنسی حالات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔