• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیریڈونٹسٹ، ڈینٹل سرجن ہی کی ایک قسم ہے

Updated: September 14, 2024, 3:33 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

ڈینٹسٹ(دانتوں کے ڈاکٹر) اور پیریڈونٹسٹ (Periodontist) کے کام ایک جیسے ہوتے ہیں۔ دونوں مریضوں کے ساتھ براہ راست کام کرتے ہیں۔

A periodontist specializes in treating the gums. Photo: INN
پیریڈونٹسٹ مسوڑوں کے علاج میں مہارت رکھتا ہے۔ تصویر : آئی این این

ڈینٹسٹ(دانتوں کے ڈاکٹر) اور پیریڈونٹسٹ (Periodontist) کے کام ایک جیسے ہوتے ہیں۔ دونوں مریضوں کے ساتھ براہ راست کام کرتے ہیں۔ لیکن ان کے درمیان معمولی سا فرق پایا جاتا ہے۔ پیریڈونٹسٹمسوڑوں اور ان ہڈیوں کے علاج میں مہارت رکھتاہے جو دانتوں کو سہارا دیتے ہیں۔ یہ عام طور پر صرف ان مریضوں کا علاج کرتاہے جنہیں مسوڑھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ وہ دانتوں کے امپلانٹس اور دانت نکالنا جیسے امور بھی ضرورت پڑنے پر انجام دے سکتا ہے۔
پیریڈونٹسٹ کا مستقبل
 یو ایس بیورو آف لیبرا سٹیٹسٹکس کی رپورٹ کےمطابق پیریڈونٹسٹ کیلئے ملازمت کے مواقع مثبت ہیں۔اگلے چند برسوں میںپیریڈونٹسٹ کی ملازمت میں ۴؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ہندوستان سمیت امریکہ میں پیریڈونٹسٹ کیلئے ملازمت کے کئی مواقع ہیں۔ٹیکساس ، میری لینڈ، بوسٹن اورمیساچوسٹس جیسے علاقوں میںپیریڈونٹسٹ کی تنخواہ بہت اچھی ہے۔
پیریڈونٹسٹ کیسے بنیں؟
امیدوار کا بارہویں سائنس سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بیچلر ڈگری میں ۴؍ سالہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری(بی ڈی ایس اِن پیریڈونٹسٹ) کیا جاسکتا ہے۔
مزید مہارت کیلئے ۳؍ سالہ ماسٹر آف ڈینٹل سرجری اِن پیریڈونٹسٹ کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، نئی دہلی
گورنمنٹ ڈینٹل کالج اینڈ ہوسپیٹل، ممبئی
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، لکھنؤ
نائر ہوسپیٹل ڈینٹل کالج، ممبئی
سنہہ گڑھ ڈینٹل کالج اینڈ ہوسپیٹل، پونے
ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی، نوی ممبئی
پیریڈونٹسٹ کی تنخواہ
پیریڈونٹسٹ کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۳؍ لاکھ سے۵؍ لاکھ کے درمیان ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK