• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پستہ، جسم میں ہیموگلوبین کی سطح بڑھتا ہے

Updated: December 07, 2024, 3:36 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

پستہ جسم کیلئے انتہائی مفید فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔یہ شریانوں کی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔

Consumption of pistachios increases immunity. Photo: INN
پستہ کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ تصویر: آئی این این

پستہ جسم کیلئے انتہائی مفید فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔یہ شریانوں کی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔
غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ باقاعدگی سے پستے کھانے والے افراد کے خون میں شکر کی سطح معمول پر رہتی ہے۔
پستے میں دو اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹین اور زی ایکسینتھن پائے جاتے ہیں جو موتیا اور عمر رسیدگی سے متاثرہ بیماریوں کو روکتے ہیں۔
پستہ نظامِ ہضم اور آنتوں کو تندرست رکھتا ہے۔
پستے میں فائبر اور پروٹین اچھی مقدار میں پائی جاتی ہے جو صحت کو بہتر بناتے ہیں۔اس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پستے میں پایا جانے والا وٹامن بی ۶؍صحتمند خون کے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے نیز یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK