فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما آئندہ سیزن سے اسپین کے ٹاپ کلبوں میں سے ایک ریئل میڈرڈ کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
EPAPER
Updated: June 09, 2023, 3:52 PM IST | Mumbai
فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما آئندہ سیزن سے اسپین کے ٹاپ کلبوں میں سے ایک ریئل میڈرڈ کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما آئندہ سیزن سے اسپین کے ٹاپ کلبوں میں سے ایک ریئل میڈرڈ کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ کلب نے واضح کردیاہے کہ اسٹار اسٹرائیکر نے `اپنے شاندار اور ناقابل فراموش کریئر کو ختم کرنے کیلئے کلب کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔یہ اعلان بینزیما کی سعودی عرب میں کھیلنے کے خواہاں ہونے کی اطلاعات کے درمیان سامنے آیا ہے۔ بینزیما۲۰۰۹ء سے ریئل میڈرڈ فٹبال کلب سے وابستہ ہیں۔ اپنے۱۴؍ سالہ کریئر کے دوران کلب نے۲۵؍خطاب جیتے ہیں جو کہ اسپین کی ٹاپ ٹیم کے ساتھ کسی بھی کھلاڑی کا ریکارڈ ہے۔
۲۰۰۹ءمیں اپنے آبائی شہر لیون کے کلب سے۲۱؍ سال کی عمر میں ریئل میں شمولیت کے بعدبینزیما نے ۵؍ چمپئن لیگ ٹائٹل، ۴؍ لا لیگا خطاب اور۲۰۲۲ء کا بیلون ڈی اور جیت کر سبھی کی توقعات پورا ترے تھے۔ ریئل میڈرڈ میں آل ٹائم ٹاپ اسکورر بننے کیلئے وہ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں ریئل کیلئے ۳۵۳؍گول کئے۔
یہ اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ متاثر کن ہیں کیونکہ رونالڈو کے ہوتے ہوئے انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملتا تھا اور وہ رونالڈو کے سائے میں چھپ جاتے تھے۔ رونالڈو کے کلب چھوڑنے کے بعد کریم بینزیما کو ریئل میں اسٹار بننے کا موقع ملا اور انہوںنے کا دونوں ہاتھوں سے فائدہ اٹھایا۔ ۵؍ سیزن کے دوران انہوں نے اسٹرائیکر کی حیثیت سے اپنے کلب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکیا۔
بینزیما نے۲۰۱۸ء میں رونالڈو کی رخصتی کے بعد فی سیزن میں اوسطاً۳۲ء۲؍ گول کئے جو کہ پرتگالی کھلاڑی کے ساتھ اپنے وقت کے دوران۲۱ء۳؍ کے مقابلے میں بہت اچھا تھا۔ یہ کارکردگی واضح طور پر ان کی سب سے بڑی خوبیوں میں سے ایک کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے ذاتی شان کا پیچھا کرنے کی بجائے، ضرورت پڑنے پر ٹیم کیلئے اچھا کھیلنے پر ترجیح دی تھی۔
بینزیما کی کارکردگی نے گزشتہ چند برسوں میں نوجوان برازیلین ونگرس ونیسیئس جونیئر اور روڈریگو کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں کل۱۳۸؍معاونت کے ساتھ کلب چھوڑتے ہوئے دیکھا ہے۔سب پر غور کیا جائے تو انہیں `صرف گول اسکورر کے بجائے مکمل نمبر۹؍ کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور ایک ایسے شخص کے طور پر جو خوبصورتی سے کھیل کو مڈفیلڈ سے جوڑ سکتا ہے اور آسانی سے دوسروں کیلئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی گول کرسکتا ہے ، ایسے کھلاڑی کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔بینزیما اب۳۵؍ سال کے ہیں ، چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے محروم ہوگئے، صرف۲۳؍ لیگ گیمز شروع کرنے میں کامیاب رہے۔اس لئے اب وہ سعودی چمپئن التحاد میں شامل ہونے کے لئے ۲۰۰؍ ملین یورو کی پیش کش کو قبول کر کے اپنے باقی کھیل کے دنوں کوگزارنے کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔