• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کافی کا باقاعدہ استعمال دماغی صحت کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے

Updated: August 16, 2024, 5:07 PM IST | Taleemi Inquilab Desk

ستعمال انسانی صحت کیلئےانتہائی مفید ہے ، چاہے وہ فلٹر کافی ہو یاصد فیصد خالص ۔ کافی کی معتدل مقدار وزن کم کرنے، سر درد دور کرنے، فالج، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

Drinking coffee improves mood and reduces the risk of depression. Photo: INN
کافی پینے سے موڈ اچھا ہوتا ہے اور ڈپریشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تصویر : آئی این این

کافی کا استعمال انسانی صحت کیلئےانتہائی مفید ہے ، چاہے وہ فلٹر کافی ہو یاصد فیصد خالص ۔ کافی کی معتدل مقدار وزن کم کرنے، سر درد دور کرنے، فالج، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ پڑھئے کافی پینے کے فوائد: 
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور:اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کثیر مقدار میں ہوتا ہے۔ جو جسم اور خلیات کو بہتر طریقے سے کام کرنے ، بیماری کی روک تھام اور عام طور پر اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
 دماغ کو متحرک کرتی ہے:کافی کیفین سے بھرپور ہوتی ہے جو کافی کا وہ جزو ہے جو جسم اور دماغ کو متحرک کرتا ہے اوریادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
 مائیگرین سے نجات: وہ لوگ جو ہمیشہ سر درد میں مبتلا رہتےہیںوہ کافی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کافی سر درد اور مائیگرین کو ختم کرنے کا محرک بن سکتی ہے۔
 ٹائپ۲؍ ذیابیطس میں کمی : دن میں ۳؍ یا ۴؍ کپ کافی پینے سے ٹائپ ۲؍ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان۲۵؍ فیصد کم ہوجاتا ہے۔
بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے:باقاعدگی سے کافی پینے سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے دل کی مختلف بیماریاں کم ہوجاتی ہیں۔
وزن کم کرنے میں معاون: کافی میں میگنیشم اور پوٹاشیم ہوتا ہےجو کیلوریز کی مقدار اور بھوک کو کم کرکے وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
 ڈپریشن کے خطرے کو کم کرتی ہے:بہت سے محققین اسے زیادہ مثبت موڈ اور ڈپریشن سے متعلق علامات کو کم کرنے کے طریقوں سے جوڑتے ہیں۔ک افی پینے سے مایوسی کی شکایت دور ہوتی ہے۔
 جلد کی صحت بہتر بناتی ہے:کافی کا استعمال بیسل سیل کارسنوما کے کم خطرے کو کم کرنے سے بھی منسلک ہےجو جلد کا کینسر ہے۔
نوٹ:ہمیں کافی کا محدود استعمال کرنا چاہئے ورنہ یہ مضر صحت بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK