• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیلز فورس ڈیولپر کی آئی ٹی انڈسٹریز میں بہت مانگ ہے

Updated: August 30, 2024, 4:41 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سیلز فورس ایک مقبول کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (CRM) پلیٹ فارم ہے جو کمپنیوں کو اپنی کام کی کوششوں کو مرکزی بنانے اور اپنے صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

A Salesforce developer bridges the gap between the technical team and the business team in a company. Photo: INN
سیلز فورس ڈیولپر کمپنی میں ٹیکنیکل ٹیم اور بزنس ٹیم کے درمیان فرق کو ختم کرتا ہے۔ تصویر : آئی این این

سیلز فورس ایک مقبول کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (CRM) پلیٹ فارم ہے جو کمپنیوں کو اپنی کام کی کوششوں کو مرکزی بنانے اور اپنے صارفین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ سیلز فورس ڈیولپر،سیلز فورس کو لاگو کرنے والی کسی بھی تنظیم میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ کمپنی کے کلاؤڈ، موبائل اور سماجی پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے سیلز فورس ایپلی کیشنز کو ڈیزائن، کوڈ اور نافذ کرتا ہے۔ سیلز فورس ڈیولپر کسی تنظیم کے اندر ٹیکنیکل ٹیم اور بزنس ٹیم کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ 
سیلز فورس ڈیولپر کا مستقبل
ملازمت کے نقطہ نظر سے سیلز فورس کے ڈیولپرزکی مختلف صنعتوں میں ’کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ‘(سی آر ایم)پلیٹ فارم کے وسیع پیمانے پر استعمال کی وجہ سے بہت مانگ ہے۔ نیز، آئی ٹی انڈسٹری کے مسلسل ارتقاء کے ساتھ اس پوزیشن میں ملازمت میں مزید ترقی کی توقع کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ سیلز فورس ڈیولپر مختلف شعبوں میں کام کرسکتا ہے جن میں آئی ٹی فرمس،بزنس کنسلٹنگ ایجنسیاں،ای کامرس کمپنیاں،غیر منافع بخش تنظیمیں،تعلیمی ادارے اورسرکاری ادارے قابل ذکر ہیں۔
سیلز فورس ڈیولپر کیسے بنیں؟
امید وار کا بارہویں سائنس سے کامیاب ہوناضروری ہے۔
سیلز فورس ڈیولپر بننے کیلئے،کمپیوٹر سائنس، سوفٹ ویئر انجینئرنگ، ریاضی یا اس سے ملتی جلتی کوئی ٹیکنیکل فیلڈ میں بیچلر ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
سی آرایس انفارمیشن سلوشنز، بنگلورو
کیپٹل انفارمیشن سلوشنز، حیدر آباد
ایڈوریکا لرننگ سینٹر، تھانے
کروما کیمپس ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، نوئیڈا
سیلز فورس ڈیولپر کی تنخواہ
سیلز فورس ڈیولپر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۹؍ لاکھ ۲۵؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK