• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹک ٹاک کا پہلا اسمارٹ فون پیش

Updated: December 11, 2019, 8:35 PM IST

متعدد ممالک کے لئے قومی و اخلاقی سلامتی کا مسئلہ بننے والی ویڈیو ایڈیٹنگ شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ بنانے والی چینی کمپنی نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔

بائٹ ڈانس کا پہلا اسمارٹ فون۔ تصویر: جاگرن
بائٹ ڈانس کا پہلا اسمارٹ فون۔ تصویر: جاگرن

 متعدد ممالک کے لئے قومی و اخلاقی سلامتی کا مسئلہ بننے والی ویڈیو ایڈیٹنگ شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ بنانے والی چینی کمپنی نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔’ٹک ٹاک‘ ایپلی کیشن بنانے والی چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے دیگر کمپنیوں نے اشتراک سے اپنا پہلا اسمارٹ فون ’نٹ پرو تھری‘ متعارف کرایا ہے۔’ٹک ٹاک‘ کمپنی کی جانب سے رواں برس مئی میں اس خیال کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ کمپنی اسمارٹ فون متعارف کرانے کی خواہش مند ہے اور جولائی میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کمپنی سال کے اختتام تک فون متعارف کرائے گی۔ اور اب کمپنی نے اپنا پہلا فون متعارف کرادیا، جسے ابتدائی طور پر چین میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔ٹیکنالوجی ادارے ’انگیجٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں چینی و دیگر اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’ٹک ٹاک‘ بنانے والی کمپنی کی جانب سے پیش کردہ  اسمارٹ فون کو ابتدائی طور پر چین میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔’نٹ پرو تھری‘ کو چینی زبان میں ’جیانگو پرو تھری‘ کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کے اس پہلے موبائل کو مختلف ورژنز میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ ۴۸؍ میگا پکسل کیمرا سے لیس ’نٹ پرو تھری‘ کے سب سے سستے ورژن کی قیمت۳۸۰؍ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔اسی طرح اسی موبائل کا مہنگا ترین ورژن۴۱۲؍ امریکی ڈالر میں فروخت کے لئے  پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے پہلے موبائل میں۱۲؍ جی بی ریم دی گئی ہے جب کہ اس میں۲۵۶؍ جی بی تک اسٹوریج کی صلاحیت موجود ہے۔ فون میں کمپنی کے تیار کردہ ’ٹک ٹاک‘ سمیت دیگر ایپلی کیشنز کو بھی جگہ دی گئی ہے، ساتھ ہی کمپنی کے ڈیزائن کو اچھوتے انداز میں پیش کرنے کی کوشش سمیت اس کی ٹیکنالوجی پر بھی خاص دھیان دیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہےکہ ’ٹک ٹاک‘ بنانے والی کمپنی کا یہ موبائل شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گا۔ کمپنی نے اس موبائل کو دیگر ممالک میں فروخت کے لئے  پیش کئے  جانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ برس کے آغاز تک اسے جنوبی ایشیائی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK