• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلہریاں ایکدوسرے کے پیچھے بھاگتی ہیں،کیوں؟

Updated: December 22, 2023, 2:50 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

گلہریوں کا رویہ انسانوں کیلئے اکثر پراسرار ہوتا ہے۔ وہ گھروں کی چھتوں پر چڑھ جاتے ہیں تو کبھی گاڑیوں کے آگے گھومتی نظر آتی ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

گلہریوں کا رویہ انسانوں کیلئے اکثر پراسرار ہوتا ہے۔ وہ گھروں کی چھتوں پر چڑھ جاتے ہیں تو کبھی گاڑیوں کے آگے گھومتی نظر آتی ہیں۔ اب تو یہ منظر کم نظر آتا ہے پھر بھی کسی پارک یا شہر سے باہر کہیں کسی منظر میں آپ کو درختوں پر گلہریاں ایک دوسرے کے پیچھے بھاگتی نظر آئیں گی۔ بیشتر افراد ان رویوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ گلہریاں ایک دوسرے کا پیچھا کیوں کرتی ہیں؟
حفظ مراتب کا خیال رکھتی ہیں
گلہریوں کا ایک دوسرے کا پیچھا کرنا معمول کی بات ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے وہ حفظ مراتب کا خیال رکھتی ہیں۔ بڑی گلہری آگےجہاں جہاں بھاگتی نظر آئے گی چھوٹی گلہری اس کا پیچھا کرتی رہے گی۔کبھی کبھار چھوٹی گلہریاں ایک دوسرے کو پکڑنے کا کھیل بھی کھیلتی ہیں۔پیچھا کرنا ان کیلئےہم آہنگی، طاقت اور مجموعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مفید ہوتا ہے۔
ذخیرہ شدہ خوراک کی حفاظت کرتی ہیں
 موسم سرما کے دوران گلہری ذخیرہ شدہ خوراک پر انحصار کرتی ہےجنہیں وہ اپنے گھونسلوں کے آس پاس کے علاقوں میں دفن کرتی ہیں۔اسی لئے وہ ان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔جب ایک گلہری دوسرے کے گھونسلے اور خوراک کے ذخیرہ کے بہت قریب پہنچ جاتی ہےتو وہ اسے بھگانے کیلئے اس کا پیچھا کرتی ہے۔اس کا مقصد دوسری گلہری کو پکڑنا یا مارنا نہیں ہوتا ہے بلکہ محض اسے بھاگنے اور دور رہنے پر مجبور کرنا ہوتا ہے۔البتہ خوراک کی حفاظت کے دوران بعض دفعہ وہ جارحانہ انداز بھی اختیار کرلیتی ہے۔اگر آپ موسم خزاں میں گلہریوں کو ایک دوسرے کا پیچھا کرتے دیکھتے ہیں توشاید یہ ایک وجہ ہوسکتی ہے۔
یہ رسم ملاقات بھی ہوسکتی ہے
گلہریوں کے ہر سال ملاقات کے دو موسم ہوتے ہیں۔ پہلا موسم سرما کے آخر سے موسم بہار کے شروع میں اور دوسرا موسم گرما کے آخر میں ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کا پیچھا کرنا ان کی رسم ملاقات کا ایک حصہ ہوسکتا ہے۔ گلہری انسانی موجودگی کی عادی نہیں ہوتی۔اگر انسان اس کے قریب جاکر کچھ کھلانے کی کوشش کرے تو وہ خطرہ محسوس کرتی ہے اور اس پرحملہ آور ہوجاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK