• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹاک مارکیٹ سے دلچسپی اسٹاک ٹریڈربنا سکتی ہے

Updated: July 26, 2024, 4:33 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

اسٹاک ٹریڈر اسٹاک خریدتا اور بیچتا ہے۔ وہ اپنے فائدے کیلئے اسٹاک مارکیٹ کی قیمت میں تغیرات کا استعمال کرکے پیسہ کماتا ہے۔

A stock trader can act as a money manager for customers. Photo: INN
اسٹاک ٹریڈر صارفین کیلئے منی منیجر کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

اسٹاک ٹریڈر اسٹاک خریدتا اور بیچتا ہے۔وہ اپنے فائدے کیلئے اسٹاک مارکیٹ کی قیمت میں تغیرات کا استعمال کرکے پیسہ کماتا ہے۔ اسٹاک ٹریڈر کو مالیاتی مشیر بھی کہا جاتا ہے اور وہ اپنے گاہکوںکیلئے منی منیجر کے طور پر کام کر سکتا ہے۔اسٹاک ٹریڈر اسٹاک بروکرز کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔ وہ الیکٹرانک نیٹ ورکس پر خرید و فروخت کے آرڈر، مکمل کاغذی کارروائی اور تجارتی اسٹاک بھی دیتا ہے۔
اسٹاک ٹریڈر کا مستقبل
پروفیشنل اسٹاک ٹریڈرز کی ضرورت اس وقت تک رہے گی جب تک اسٹاک مارکیٹ کی مانگ ہے۔ سرمایہ کاری کرنے میں سنجیدہ افراد کے ساتھ اسٹاک ٹریڈرز کی مانگ بھی رہے گی جو اپنے گاہکوں کو سرمایہ کاری کے دانشمندانہ فیصلے کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹاک ٹریڈر آزادانہ طور پر یا کسی فرم کیلئے کام کر سکتا ہےنیز وہ اپنی فرم رکھ سکتا ہے اور بینکوں میںبھی کام کر سکتا ہے۔
اسٹاک ٹریڈر کیسے بنیں؟
امید وار کا بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہوناضروری ہے۔
lبیچلر کورسیز میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ،بی ایس سی اور بی اے اِن اکاؤنٹنگ،بی کام اِن فائنانس،بی اے اِن بینکنگ اینڈ فائنانس، بی کام اِن بینکنگ اوربی ایس سی(آنرز) منی، بینکنگ اینڈ ف فائنانس وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
lماسٹرز پروگرام میںایم بی اے اِن گلوبل بینکنگ اینڈ فائنانس اور ایم اے اِن اکنامکس وغیرہ کئے جاسکتے ہیں۔
lڈپلوما اِن بینکنگ سروسیز مینجمنٹ اور پی جی ڈپلوما اِن اکنامکس اینڈ گلوبل بینکنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
lسمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس، پونے lآئی آئی ایم، بنگلورlکے جے سومیا کالج آف آرٹس اینڈ کامرس،ممبئی
 اسٹاک ٹریڈر کی تنخواہ
اسٹاک ٹریڈر کی سالانہ تنخواہ اوسطاً ۳؍لاکھ سے ۷؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK