Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسم گرما: ان ۵؍ پھلوں کےرس ضرور پیجئے

Updated: April 14, 2025, 1:00 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

گرمیوں کے موسم میں آم بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ آم میںاچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور سی بھی پایا جاتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

آم کارس (Mango Juice)


 گرمیوں کے موسم میں آم بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ آم میںاچھی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور سی بھی پایا جاتا ہے۔ فولیٹ، بی۶؍ اور وٹامن ای بھی اس میں موجود ہوتا ہے۔ یہ تمام وٹامنز ہماری صحت کیلئے بہت مفید ہیں۔ آم کا تازہ جوس ہاضمے کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ جلد کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔ آم کا رس جسمانی کمزوری اور تھکن دور کرتا ہے،بھوک بڑھاتا ہے اور وزن بڑھانے میں مددگار ہوتا ہے۔

تربوز کا رس (Watermelon Juice)


 تربوز بھی گرمیوں میں پایا جانے والا عام پھل ہے۔ تربوز میں پانی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں ۹۲؍ صد پانی موجود ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، بی۶، اینٹی آکسیڈنٹ اور امائنوایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے۔تربوز کا رس دل کی صحت کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔اس میں موجود وٹامن اے بینائی کیلئےمفید ہوتا ہے۔تربوز کا رس توانائی بخش اور ٹھنڈک پہنچانے والا رس ہے۔

انناس کا رس (Pineapple Juice)


 بہت سے دوسرے مشروبات کے مقابلے میں، انناس کےرس میں نسبتاً کم کیلوریز ہوتی ہیں، جو کیلوریز کو کم کرنے اور وزن کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔انناس کےرس میں غذائی ریشہ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ بھوک کو کم کرنے اور پیٹ بھرنے کے احساس میں مدد کر سکتا ہے۔اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لئے یہ مجموعی طور پر ہائیڈریشن میں مدد کر سکتا ہے۔انناس کے رس کا استعمال نظام ہضم کیلئے مفید ہے۔

انار کا رس (Pomegranate juice)


 انار غذائیت کے اعتبار سے بہت مفید پھل ہے۔ اگر ہم روزانہ انار کے رس کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں وٹامن سی کی۲۸؍ ملی گرام مقدار ملتی ہے۔ اس میں وٹامن کے اور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ انار کے رس میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار مدافعتی نظام کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ یہ علمی افعال کو بہتر بناتا ہے۔

سنترےکا رس (Orange Juice)


 سنترے کارس دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔یہ قدرتی طور پر وٹامن سی اور پوٹاشیم جیسے اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ سنترے کا رس فولیٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو ڈی این اے کی ترکیب کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ گرمیوں میں اس کا استعمال تازگی بخشتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ سنترے کا رس باقاعدگی سے استعمال کرنے سے دل کی بیماری کے کئی خطرے والے عوامل جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول وغیرہ میں کمی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK