• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیگور جینتی ہر سال ۷؍ مئی کو منائی جاتی ہے

Updated: May 07, 2021, 7:00 AM IST | Mumbai

رابندر ناتھ ٹیگور جینتی ہر سال ۷؍ مئی کو منائی جاتی ہے۔ رابندرناتھ بنگالی زبان کے نوبیل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور افسانہ و ناول نگار تھے۔

Symbolic Image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

رابندر ناتھ ٹیگور جینتی ہر سال ۷؍ مئی کو منائی جاتی ہے۔ رابندرناتھ بنگالی زبان کے نوبیل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور افسانہ و ناول نگار تھے۔ ان کا اصل نام رویندر ناتھ ٹھاکر تھا۔ وہ ۱۸۶۱ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم یہیں سے حاصل کی تھی۔ جب ووہ ۱۷؍ سال کے تھے تب ان کی پہلی کتاب منظر عام پر آئی تھی۔ ۱۸۷۸ء میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے وہ انگلینڈ گئے تھے مگر ڈیڑھ سال بعد ڈگری لئے بغیر لوٹ آئے اور اپنے طور پر پڑھنے لکھنے اور اپنی شخصیت کو پروان چڑھانے میں مصروف ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے کئی افسانے لکھے اور شاعری کی جانب بھی توجہ دی۔ ٹیگور نے زیادہ تر چیزیں بنگالی زبان میں لکھیں ۔۱۹۰۱ء میں انہوں نے بولپور بنگال کے مقام پر شانتی نکیتن کے نام سے مشرقی اور مغربی فلسفے پر ایک نئے قسم کے مدرسہ کی بنیاد ڈالی، جس نے ۱۹۲۱ء میں ایک یونیورسٹی کی شکل اختیار کرلی۔ شانتی نکیتن میں انہوں نے اپنی بنگالی تحریروں کا انگریزی میں ترجمہ کیا، جس کے سبب ان کی مقبولیت دوسرے ملکوں میں پھیل گئی۔ اپنی زندگی میں انہوں نے یورپ، جاپان اور امریکہ کا کئی بار سفر کیا تھا۔ ۱۹۱۵ء میں برطانوی حکومت ہند کی جانب سے انہیں ’’ سر‘‘ کا خطاب دیا گیا۔ لیکن پنجاب میں عوام پر تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پرانہوں نےیہ خطاب واپس کر دیا تھا۔ اس دن ملک بھر میں خاص طور پر مغربی بنگال میں رابندر ناتھ ٹیگور کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK