تصویر کھینچنا یا کھچوانا بیشتر لوگوں کو پسند ہے۔ کیمرے سے تصویر نکلواتے وقت سبھی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تصویر اچھی آئے تاکہ وہ یادگار بن جائے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2023, 4:39 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
تصویر کھینچنا یا کھچوانا بیشتر لوگوں کو پسند ہے۔ کیمرے سے تصویر نکلواتے وقت سبھی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تصویر اچھی آئے تاکہ وہ یادگار بن جائے۔
تصویر کھینچنا یا کھچوانا بیشتر لوگوں کو پسند ہے۔ کیمرے سے تصویر نکلواتے وقت سبھی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تصویر اچھی آئے تاکہ وہ یادگار بن جائے۔ موجودہ دور میں سیلفی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود لوگ کسی دوسرے سے فوٹو نکلوانا پسند کرتے ہیں ۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جب آپ کسی تصویر کیلئے پوز کرتے ہیں تو ’ Cheese`‘ کیوں کہا جاتا ہے؟
یہ لفظ مسکرانے پر مجبور کرتا ہے
تصویر بناتے وقت فوٹو گرافروں کی جانب سے ’ چیز‘ کہنا عالمی شہرت رکھتاہے۔ یہ ایک ایسا رواج ہے جو نسل در نسل، اور ایک ملک سے دوسرے ملک میں منتقل ہوگا۔ تصاویر نکلواتے وقت ’چیز‘ کا خیال پہلی بار۱۹۴۰ء کے آس پاس آیا۔ ٹیکساس کے ایک اخبار کے مطابق اس لفظ کا استعمال ۱۹۴۳ء سے ہورہا ہے۔ اگرچہ کوئی بھی یقینی طور پر نہیں جانتا ہے کہ یہ لفظ سب سے پہلے کس نےاورکیوں استعمال کیا تھا ، مگر بیشتر افراد کا خیال ہے کہ یہ لفظ آپ کو خود بخود مسکرانے پر مجبور کرتا ہے۔
’ch‘کی آواز آپ کو اپنے دانتوں کے پیسنے کا باعث بنتی ہے، اور لمبی ’ee‘ کی آواز آپ کے ہونٹوں کو پھیلاتی ہے۔ یعنی جب یہ لفظ ادا کیا جاتا ہے تو خود بخود ہونٹ اس انداز میں پھیل جاتے ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے تصویر اتروانے والا شخص مسکرا رہا ہے۔
اس کی دوسری اہم وجہ
اس کی دوسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ `چیز،لفظ سنتے ہی سب فوراًکیمرے کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجا لیتے ہیں اور اس طرح سے تمام لوگ ایک وقت میں کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسے میں اچھی تصویر کیمرے میں قید ہوجاتی ہے۔