ٹیکنیکل رائٹر مصنوعات اور خدمات کیلئے دستاویزات، یوزر گائیڈ، ریفرینس گائیڈ، وہائٹ پیپرز، جرنل آرٹیکلز اور دیگر تحریری مواد بناتاہے۔
EPAPER
Updated: December 15, 2023, 3:43 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
ٹیکنیکل رائٹر مصنوعات اور خدمات کیلئے دستاویزات، یوزر گائیڈ، ریفرینس گائیڈ، وہائٹ پیپرز، جرنل آرٹیکلز اور دیگر تحریری مواد بناتاہے۔
ٹیکنیکل رائٹر مصنوعات اور خدمات کیلئے دستاویزات، یوزر گائیڈ، ریفرینس گائیڈ، وہائٹ پیپرز، جرنل آرٹیکلز اور دیگر تحریری مواد بناتاہے۔ وہ مختلف صارفین کو خصوصی موضوعات کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے جیسے صنعتی آلات کو کیسے چلانا ہے یا ڈجیٹل ڈیوائس کو کیسے پروگرام کرنا ہے وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایک ٹیکنیکل رائٹر ویب ڈیزائنرز، صنعت کے ماہرین اور انتظامی پیشہ ور افراد کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ڈجیٹل ٹولز کے ذریعے ٹیکنیکل مینوئل تیار کرتا ہے۔
ٹیکنیکل رائٹر کا مستقبل
ٹیکنیکل رائٹرکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر کا شعبہ وسیع ہورہا ہے۔ یہ شعبے تیزی سے ترقی کررہے ہیں اور ان کی مینوفیکچرنگ اور سروس انڈسٹریز ٹیکنیکل رائٹرز کیلئے متعدد مواقع پیدا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ مضبوط ٹیکنیکل اسکلز کے حامل امیدواروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مختلف صنعتوں میں مواقع مل سکتے ہیں۔
ٹیکنیکل رائٹر کیسے بنیں ؟
بارہویں (سائنس) کامیاب ہونا چاہئے۔
بارہویں بعد ٹیکنیکل فیلڈ جیسےکمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، یا فزکس وغیرہ میں بیچلر ڈگری کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مواصلات کے شعبوں میں بھی مہارت ضروری ہے۔
ڈگری کے علاوہ متعدد ادارے سرٹیفکیشن کورسیز کراتے ہیں۔
ان میں سرٹیفائیڈ پروفیشنل ٹیکنیکل کمیونیکیٹر اور بیسک سرٹیفکیٹ ان ٹیکنیکل رائٹنگ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
معروف تعلیمی ادارے
انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مدراس
انا ملائی یونیورسٹی، ممبئی
آئی جی این او یو،نئی دہلی
ساوتری بائی پھلے یونیورسٹی، پونے
ٹیکنیکل رائٹر کی تنخواہ
lٹیکنیکل رائٹر کی سالانہ اوسط تنخواہ ۵؍ لاکھ سے ۱۱؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔