• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیب کھانے کی عادت متعدد امراض قلب سے نجات دلاتی ہے

Updated: September 13, 2024, 5:51 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔

Daily consumption of apples is also beneficial for mental health. Photo: INN
سیب کا روزانہ استعمال دماغی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔ تصویر : آئی این این

سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔ سیب کی دنیا بھر میں ساڑھے ۷؍ ہزار سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔یہ پھل صحت کیلئے ہی مفید نہیں بلکہ اس کے ساتھ مٹھاس کی خواہش کو بھی پوری کرتا ہے جبکہ پیٹ کو بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ پڑھئے سیب کے فوائد: 
غذائی اجزاء سے بھر پور پھل: ایک درمیانے حجم کے سیب میں ۹۵؍ کیلوریز، ۲۵؍ گرام کاربوہائیڈریٹس،۴؍ گرام فائبر، وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا۱۴؍ فیصد حصہ، پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا۶؍ فیصد حصہ اور وٹامن کے کی روزانہ درکار مقدار کا ۵؍ فیصد حصہ جسم کو ملتا ہے۔اس کے علاوہ کاپر، میگنیز، وٹامن اے، ای، بی ون، بی۲؍ اور بی ۶؍ بھی جزوبدن بنتے ہیں۔
 وزن میں کمی کیلئے بہترین: سیب فائبر اور پانی سے بھرپور پھل ہے اور دونوں پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کا احساس دلاتے ہیں۔سیب میں موجود کچھ مرکبات بھی وزن میں کمی میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
صحت قلب میں مفید: سیب کھانے کی عادت اور امراض قلب جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کے خطرے میں کمی کے دوران تعلق دریافت ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ سیب میں فائبر کی موجودگی ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار عنصر ہے۔
ذیابیطس کے خطرے میں کمی: متعدد تحقیقی رپورٹس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ سیب کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ۲؍ کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔
کینسر سے ممکنہ تحفظ: سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ اور ورم کش اثرات کینسر سے تحفظ دینے میں ممکنہ کردار ادا کرتے ہیں۔
ہڈیوں کو مضبوط بنائے: سیب کھانا ہڈیوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK