• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیکنگ کے شعبے میں کریئر کے بہتر متبادل ہیں

Updated: July 12, 2024, 3:44 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

بیکر مختلف قسم کی اشیاء جیسے کوکیز، کیک، پیسٹری اور بیکری کے دیگر پکوان بناتا ہے۔ کوکنگ پروفیشن میں بیکنگ کو ایک آرٹ سمجھا جاتا ہے۔

The baking sector is expanding rapidly as the demand for baked goods is increasing. Photo: INN
بیکنگ کا شعبہ تیزی سے وسیع ہورہا ہے کیونکہ بیکڈ اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ تصویر : آئی این این

بیکر مختلف قسم کی اشیاء جیسے کوکیز، کیک، پیسٹری اور بیکری کے دیگر پکوان بناتا ہے۔ کوکنگ پروفیشن میں بیکنگ کو ایک آرٹ سمجھا جاتا ہے۔ بیکر وہ ہوتا ہے جسے اس فن میں مہارت حاصل ہو۔ بیکر پروڈکشن منیجر، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ منیجر، کوالیٹی انشورنس منیجر اور شیف، بیکر کی مختلف اقسام ہیں۔
بیکر کا مستقبل
 بیکنگ، ہندوستان کے فوڈ پروسیسنگ کے تمام حصوں کی سب سے بڑی صنعت ہے۔ ہندوستانی مارکیٹ میں بیکری یا بیکر کمپنیوں کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہاہے۔ اس مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ تقریباً ۸۰؍ فیصد بریڈ اور کوکیز سے چلتا ہے اور کوکیز کی تیاری کے لحاظ سے ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ چونکہ بریڈ اور کوکیز کا استعمال روزانہ ہوتا ہے اس لئے ان مصنوعات کی فروخت اور مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ بیکر کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے۔ بیکر فل ٹائم اور پارٹ ٹائم دونوں طرح کی ملازمت کرسکتا ہے۔ 
بیکر کیسے بنیں؟
امیدوار کا بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
بارہویں بعد ڈپلوما میں ڈپلوما اِن بیکری اینڈ کنفیکشنری،ڈپلوما اِن فوڈ اینڈ بیوریجز سروس اور ڈپلوما اِن فوڈ پروڈکشن کئے جاسکتے ہیں۔
بیچلر کورسيز: بی ووک اِن بیکری اینڈ پیسٹری آرٹس، بی ایس سی اِن بیکری اینڈ پیسٹری آرٹس، بی اے اِن کلنری آرٹس اور بی ایس سی اِن ہوسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل مینجمنٹ۔ مزید مہارت کیلئے ماسٹرز بھی کیا جاسکتا ہے۔ 
معروف تعلیمی ادارے
انسٹیٹیوٹ آف بیکنگ اینڈ کیک آرٹ، بنگلورو، lاکیڈمی آف پیسٹری آرٹس، ممبئی
انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف كلنری آرٹس،نئی دہلی، lکلنری اکیڈمی آف انڈیا،حیدآباد
سمبائسس اسکول آف کلنری آرٹس، پونے
بیکر کی تنخواه 
 بیکر کی سالانہ تنخواه اوسطاً ڈھائی لاکھ سے چار لاکھ روپے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK