وائلڈ لائف بایو لوجسٹ ماہر سائنسداں ہوتا ہے جو جنگلات اور قدرتی رہائش گاہوں میں جانداروں کا مطالعہ کرتاہے۔ بنیادی طور پر اس کا کام جنگلی حیات کی آبادی اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ اورانتظامات پر مرکوز ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 08, 2023, 5:53 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
وائلڈ لائف بایو لوجسٹ ماہر سائنسداں ہوتا ہے جو جنگلات اور قدرتی رہائش گاہوں میں جانداروں کا مطالعہ کرتاہے۔ بنیادی طور پر اس کا کام جنگلی حیات کی آبادی اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ اورانتظامات پر مرکوز ہوتا ہے۔
وائلڈ لائف بایو لوجسٹ ماہر سائنسداں ہوتا ہے جو جنگلات اور قدرتی رہائش گاہوں میں جانداروں کا مطالعہ کرتاہے۔ بنیادی طور پر اس کا کام جنگلی حیات کی آبادی اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ اورانتظامات پر مرکوز ہوتا ہے۔ وہ ماحولیاتی نظام اور ان پر منحصر انواع کی پائیداری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وائلڈ لائف بایو لوجسٹ کا مستقبل
وائلڈ لائف بایو لوجسٹ ایک تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے اور اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کے متعدد مواقع دستیاب ہیں ۔وائلڈ لائف بایو لوجسٹ حکومتی ایجنسیوں جیسے وزارت ماحولیات،ریاستی محکمہ جنگلات، اور دیگر تحفظاتی ایجنسیوں کیلئے کام کرسکتا ہے۔
وائلڈ لائف بایو لوجسٹ کیسے بنیں ؟
lبارہویں سائنس(بایو لوجی مضمون کے ساتھ) کامیاب ہونا ضروری ہے۔
lبیچلر کورسیز میں بی ایس سی ان وائلڈ لائف بایولوجی اینڈ کنزرویشن، بی ایس سی ان زولوجی، بی ایس سی ان انوائرمینٹل سائنس اوربی ایس سی ان فوریسٹری(وائلڈ لائف بایولوجی میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ ) کیا جاسکتا ہے۔
lماسٹرز کورسیز میں ایم ایس سی ان وائلڈ لائف سائنس، ایم ایس سی ان زو لوجی اور ایم ایس سی ان فوریسٹری وغیرہ کیا جاسکتا ہے۔
lسرٹیفکیٹ کورس ان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ،ڈپلوما ان وائلڈ لائف مینجمنٹ ، اور پی جی ڈپلوما ان وائلڈ لائف مینجمنٹ اینڈ کنزرویشن بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا، اتراکھنڈ
نیشنل سینٹر فار بایولوجیکل سائنسز،بنگلور
انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پونے، مہاراشٹر
وائلڈ لائف بایو لوجسٹ کی تنخواہ
اس کی سالانہ اوسط تنخواہ ۳ ؍ لاکھ سے ۵؍ لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔