• Sat, 28 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صفحات کے کونے پر’مارجن لائنز‘ ہوتی ہیں، کیوں؟

Updated: September 28, 2024, 3:16 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

آج کل بیاضوں کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ طلبہ کیلئے یہ لازمی حیثیت رکھتا ہے۔

Initially, its purpose was to preserve valuable texts. Photo: INN
ابتدا میںاس کا مقصد قیمتی تحریروں کو محفوظ رکھنا تھا۔ تصویر : آئی این این

آج کل بیاضوں کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ طلبہ کیلئے یہ لازمی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دوران آپ نے غور کیا ہوگا کہ متعدد صفحات کے کونوں میں ایک لکیر موجود ہوتی ہے جسے مارجن لائن کہا جاتا ہے۔ کونے میں موجود یہ لکیر باقی صفحے کو الگ کرتی ہے اور وہاں زیادہ تر نمبر لکھے جاتے ہیں۔مگر کیا آپ مارجن لائنز کی حقیقی وجہ جانتے ہیں؟ 
اس کا مقصد اضافی تحریر کیلئے جگہ فراہم کرنا نہیں
 اس لائن کو استعمال کرنے کا اصل مقصد دنگ کر دینے والا ہے۔ یعنی اسے اس لئے ایجاد نہیں کیا گیا کہ وہاں نمبر لکھیں یا اسے خالی چھوڑ دیں۔درحقیقت انہیں ایک خاص مقصد کیلئے صفحات کا حصہ بنایا گیا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کا قیمتی تحریری کام محفوظ رہ سکے۔ماضی میں بلکہ اب بھی بیشتر گھروں میں چوہے ہوتے ہیں اور کاغذ ان جانوروں کی پسندیدہ غذا ہے۔چوہے کاغذوں کو کترنا پسند کرتے ہیں خاص طور پر کونے کترتے ہیں جس کے بعد باقی صفحے کی باری آتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مارجن لائنز کو صفحات کے باقی مواد کے تحفظ کیلئے استعمال کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔اس کے ذریعے صفحات کو چوہوں یا دوسرے جانداروں سے بچانے  میں بہت حد تک کامیابی ملی۔
 ویسے اب چوہوں سے صفحات کو زیادہ خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔اب بیشتر لوگ اپنی بیاضیں محفوظ الماریوں یا مقام پر رکھتے ہیں تو ان لائنز کو اب نمبر یا صفحے پر موجود لکھائی کو زیادہ بہتر بنانےکیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK