• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گاڑی کی نشست پر ’ہیڈ ریسٹ‘ ہوتا ہے، کیوں؟

Updated: January 03, 2025, 5:53 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

دنیا بھر میں روزانہ اربوں افراد گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیںمگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو گاڑی کے اندر چھپے چند حیرت انگیز فیچرز کا مقصد کم ہی معلوم ہوتاہے۔

A headrest reduces the risk of a broken neck or injury. Photo: INN
ہیڈ ریسٹ سے گردن ٹوٹنے یا انجری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

دنیا بھر میں روزانہ اربوں افراد گاڑیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیںمگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو گاڑی کے اندر چھپے چند حیرت انگیز فیچرز کا مقصد کم ہی معلوم ہوتاہے۔ ان میں سے ایک فیچر گاڑی کی نشستوں میں سر کو سہارا دینےکیلئے موجود ہیڈ ریسٹ میں بھی چھپا ہوتا ہے۔کیا آپ نے گاڑی میں سفر کے دوران کبھی غور کیا کہ ہیڈ ریسٹ کیوں ہوتے ہیں؟
حادثے سے بچنے کیلئے اسے لگایا جاتا ہے
 یہ ہیڈ ریسٹ بنیادی طور پر کسی حادثے کے دوران شدید جھٹکے سے سر اور گردن کو پہنچنے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔۱۹۶۰ءکی دہائی سے ہیڈ ریسٹ کو گاڑیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے اور حادثے کے دوران یہ سر کی حرکت کو محدود کرتا ہے جس سے گردن ٹوٹنے یا انجری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس کے نچلے حصےمیں میٹل راڈز کی اہم وجہ
 ہیڈ ریسٹ کو نشست سے الگ کرنے (detachable) کی سہولت بھی دی جاتی اور اس کے نچلے حصے میں میٹل راڈز بھی ہوتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ ہے۔ کسی ایمرجنسی میں ہیڈ ریسٹ کو گاڑی کے شیشے توڑنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر اگرکوئی شخص حادثے یا کسی اور وجہ سے گاڑی میں پھنس جائے تو وہ ہیڈ رسیٹ کو اپنی جگہ سے نکال کر اس کی میٹل راڈز کو گاڑی کے دروازے اور شیشے کے درمیان موجود خلا میں داخل کرکے زور لگا کر شیشے کو توڑ سکتا ہے جس کے بعد وہ بآسانی باہر آسکتا ہے۔بیشتر افراد کو گاڑیوں کے اس فیچر کا علم نہیں ہوتا جو ہنگامی حالات میں زندگی بچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK