مائیکرو ویو اَوَن کا استعمال اب کافی عام ہوچکا ہے اور لوگ زیادہ تر اسے کھانا گرم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مائیکرو ویو اَوَن کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو ریز استعمال کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 20, 2024, 6:01 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
مائیکرو ویو اَوَن کا استعمال اب کافی عام ہوچکا ہے اور لوگ زیادہ تر اسے کھانا گرم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مائیکرو ویو اَوَن کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو ریز استعمال کرتے ہیں۔
مائیکرو ویو اَوَن کا استعمال اب کافی عام ہوچکا ہے اور لوگ زیادہ تر اسے کھانا گرم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مائیکرو ویو اَوَن کھانا گرم کرنے کیلئے مائیکرو ویو ریز استعمال کرتے ہیں۔ ان ریز کی فریکوئنسی ۲ء۴؍ گیگا ہرٹز ہوتی ہے اور یہ اوون سے منسلک magnetron سے بنتی ہیں۔اگر آپ مائیکرو ویو میں کسی چیز کو گرم کرتے ہوئے اس پر نظر رکھنے کی کوشش کریں تو اندازہ ہوگا کہ دروازے پر موجود میٹالک جال کے باعث اندر برتن کو دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ مائیکرو ویو اَوَن کے دروازے پر پنجرے کے پیٹرن والا دھات کا جال کیوں موجود ہوتا ہے؟
اس جال کی اہم وجہ
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ جال بہت اہم وجہ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جال مائیکرو ویو ریز کو گلاس کے راستے باہر نکلنے سے روکنے کا کام کرتا ہے۔یہ مائیکرو ویو ریز باہر موجود اشیا سے ٹکرا کر انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں اور اسی کی روک تھام کیلئے اوون کے گلاس کے دروازے کے ساتھ میٹالک جال منسلک کیا جاتا ہے۔اس جال میں متعدد ننھے سوراخ ہوتے ہیں جو مائیکرو ویو ریز کو روکتے ہیں کیونکہ ریز کا حجم سوراخوں سے زیادہ بڑا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس جال کو Faraday cage کہا جاتا ہے۔لوگوں کے تحفظ کیلئے زیادہ تر مائیکرو ویو اوونز میں یہ فیچر رکھا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں دروازہ کھول کر استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
اَوَن میں کھانا پکانا نقصاندہ ہوسکتا ہے
مائیکرو ویو میں کھانا پکانے کا بنیادی نقصان یہ ہے کہ کھانوں کی غذائی قدر میں کمی آجاتی ہے،غذائیت ختم ہوجاتی ہے،اس کے علاوہ ذائقے میں بھی تبدیلی آسکتی ہے۔