• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِز بُک (۶): بے روزگاری، غربت میں اضافہ کی اہم وجہ

Updated: September 20, 2024, 12:32 PM IST | Mumbai

ہندوستان کا شمار دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے۔ ہمارا ملک ترقی ضرور کررہا ہے مگر غربت سے لڑنے کیلئے ہماری حکومت کو مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وبائی حالات کے بعد غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان ہی نہیں کئی ممالک غربت سے نبرد آزما ہیں۔ جانئے غربت کے بارے میں چند اہم باتیں:

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) ہندوستان کی ۲۷؍ فیصد آبادی خط افلاس سے نیچے ہے جبکہ ۱۴ء۹۶؍ فیصد آبادی کا شمار انتہائی غریب طبقے میں ہوتا ہے۔
(۲) ملک میں کروڑوں شہری جھوپڑ پٹیوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جن میں مہاراشٹر اور آندھراپردیش سرفہرست ہیں۔
(۳) ہندوستان میں بے روزگاری، معاشی سست رفتاری، مہنگائی اور ذات پات کی تقسیم کے سبب غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔
(۴) غربت کی وجہ سے صنفی عدم مساوات کی شرح بھی بڑھی ہے۔ 
(۵) ۲۰۲۳ء میں گلوبل ہنگر انڈیکس (بھوک کی فہرست) میں  ہندوستان ۱۲۵؍ ممالک کی فہرست میں ۱۱۱؍  ویں نمبر پر تھا۔ 
(۶) غربت کی وجہ سے ملک میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اے ایس ای آر کے مطابق ۲۰۲۱ء کے مالی سال میں ۱۲ء۹۷؍  ملین بچے تعلیم سے محروم تھے۔ 
(۷) راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، ادیشہ ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں غربت کی شرح زیادہ ہے۔
(۸) ملک میں ۱۶ء۶؍ فیصد افراد ناقص تغذیہ کا شکار ہیں۔ یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق یومیہ ۲۰؍ کروڑ ہندوستانی خالی پیٹ سوتے ہیں جبکہ بھکمری کے سبب روزانہ ۷؍  ہزار افراد فوت ہوتے ہیں۔

اضافی معلومات
(۹) دنیا میں غریبوں کی ایک تہائی آبادی ہندوستان میں ہے۔
(۱۰) نیتی آیوگ کی رپورٹ کے مطابق صحت پر پیسہ خرچ کرنے کے سبب ہر سال ہندوستان کی ۷؍ فیصد آبادی (یعنی ۱۰؍ کروڑ افراد) خط افلاس سے نیچے چلی جاتی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم بہت مہنگا ہے۔ 
(۱۱) ہندوستان کے شہروں میں ۲۰؍ ملین بچے ایسے ہیں جو سڑکوںپر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ 
(۱۲) ملک میں غربت کے سبب ۶؍ لاکھ ۳۱؍ ہزار افراد بے گھر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK