• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِز بُک (۸): جانوروں کا عالمی دن ۴؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے

Updated: October 02, 2024, 9:12 PM IST | Mumbai

جانوروں کا عالمی دن ہر سال ۴؍ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ ہر سال اس دن کو منانے کیلئے مختلف تھیم طے کئے جاتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) امسال جانوروں کے عالمی دن کا تھیم ہے ’’دی ورلڈ از دیئر ہوم ٹو۔‘‘ 
(۲) جانورں کے حقوق اور فلاح و بہود کے تعلق سےآگاہی پھیلانے کیلئے یہ دن منایا جاتا ہے۔ کتوں کی زندگیوں پر تحقیق کرنے والے ہنرک زیمرمین نے ۲۴؍مارچ ۱۹۲۵ء  کو پہلی مرتبہ جانوروں کا عالمی دن منایا تھا۔
(۳) برلن، جرمنی میں منعقد ہونے والی اس موقع کی تقریب میں ۵؍ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔ تاہم، ۱۹۲۹ء سے اسے ۴؍ اکتوبر سے باقاعدہ منانے کا آغاز ہوا۔
(۵) ہر سال زیمرمین جانوروں کے عالمی دن کے فروغ کیلئے کام کرتے تھے۔ مئی ۱۹۳۱ء  میں انٹرنیشنل اینیمل پروٹیکشن کانگریس، فلورینس، اٹلی نے۴؍ اکتوبر کو جانوروں کا عالمی دن منانے کی ان کی تجویز قبول کر لی تھی۔
(۶) کانگریس نے ان کی تجویز کو بطور قرار داد قبول کیا تھا۔ ۲۰۰۶ء میں پولش پارلیمنٹ نے ۴؍ اکتوبر کو جانوروں کا دن منانے کی قرار داد منظور کی تھی۔ ۱۹۰۸ء سے ارجنٹائنا میں یہ دن ۲۹؍ اپریل کو منایا جاتا ہے۔
(۷) ۲۰۰۳ء سے برطانیہ کا جانوروں کی فلاح و بہود کا فاؤنڈیشن ’نیچرواچ‘ عالمی جانوروں کا دن منانے میں شراکت داری کرتا ہے۔
(۸) ادارے نے ۲۰۲۳ء میں اس دن کا جشن منانے کیلئے ورلڈ اینیمل ڈے ویب سائٹ لانچ کی۔ اب تک متعدد اہم شخصیات نے اس دن کی تحریک کو فروغ دیا ہے۔
(۹) بولیویا، بہاماس، چین اور کولمبیا جیسے کئی ممالک میں اس دن کو منانے کیلئے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

اضافی معلومات
(۱۰)فونالیٹکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک کھرب سے زیادہ جنگلی جانور انسانوں کے ذریعے قتل کئے جاتے ہیں۔
(۱۱) ہر سال ۴؍ اکتوبر کو اس دن کا جشن منانے کی غرض سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
(۱۲) شارک، انسانوںسے ڈرتی ہیں۔ سائنس جرنل کے مطابق انسان ہر سال ۱۰۰؍ ملین سے زیادہ شارک کا شکار کرتا ہے۔
(۱۳) جنگلات کی کٹائی سے کے سبب جانوروں کا مسکن بھی ختم ہوتا جارہا ہے اور ان کی کئی اقسام معدوم ہوگئی ہیں۔
(۱۴) ۲۰۲۳ء کے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں ۲۳؍ ملین  گھروں میں کتے اور ۷ء۱؍ ملین گھروں میں پالتو بلیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK