• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِز بُک (۹): ممبئی کی ’لائف لائن‘ لوکل ٹرین، دلچسپ حقائق

Updated: October 09, 2024, 9:18 PM IST | Mumbai

ممبئی کی لوکل ٹرینوں کو ’ممبئی کی لائف لائن‘ بھی کہا جاتاہے۔ جانئے ان کے بارے میں دلچسپ حقائق:

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) ممبئی لوکل ٹرینوں کی ۶؍ لائنیں ہیں: سینٹرل، ویسٹرن، ہاربر، ٹرانس ہاربر، نیرل اُرن لائن، اور وسئی روہا لائن۔
(۲) ۱۷۱؍ سال قبل یعنی ۱۶؍ اپریل ۱۸۵۳ء کولوکل ٹرینوں کی شروعات ہوئی تھی۔ 
(۳) سالانہ ڈھائی بلین جبکہ یومیہ ساڑھے ۷؍ ملین مسافر لوکل ٹرینوں سے سفر کرتے ہیں۔
(۴) انڈین ریلوے یومیہ۲؍ ہزار ۳۴۲؍ لوکل ٹرینیں آپریٹ کرتا ہے۔ 
(۵) ۱۶؍اپریل ۱۸۵۳ء کو پہلی لوکل ٹرین بوری بندر (موجودہ: سی ایس ایم ٹی) سے تھانے کیلئے روانہ کی گئی تھی۔ اس ٹرین نے ۱۵؍ منٹ میں ۳۴؍ کلومیٹر طے کئے تھے۔
(۶) لوکل ٹرین میں خواتین کیلئے ۳؍ ڈبے مختص کئے گئے ہیں۔ 
(۷) ۱۲؍ سے ۱۵؍ ڈبوں پر مشتمل لوکل ٹرینوں کی اوسط رفتار ۳۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ تیز ترین رفتار ۱۱۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
(۸) ممبئی کی لوکل ٹرینوں کے ۱۵۰؍ اسٹیشن ہیں۔ سینٹرل لائن میں سب سے زیادہ یعنی ۵۱؍ جبکہ ویسٹرن لائن میں ۳۹؍ اسٹیشن ہیں ۔
(۹) ممبئی کی لوکل ٹرینوں کے مسافر انڈین ریلوے کے مسافروں کا ۴۰؍ فیصد ہیں۔
(۱۰) لوکل ٹرینوں کی خدمات صبح ۴؍ بجے سے صبح ایک بجے تک جاری رہتی ہے۔ 
(۱۱) ۱۲؍ ڈبوں کی لوکل ٹرین میں ۳؍ ہزار ۵۰۴؍ مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔ 
(۱۲) لوکل ٹرین کے پہلے لیڈیز ڈبے کو ’’ویڈیو کوچ‘‘ کہا جاتا ہے۔
(۱۳) ۲۵؍ دسمبر ۲۰۱۷ء کو پہلی اسے سی لوکل ٹرین چلائی گئی تھی۔

اضافی معلومات
(۱۳) سینٹرل لائن کے ذریعے یومیہ تقریباً ۴؍ ملین جبکہ ویسٹرن لائن سے تقریباً ۳؍ ملین مسافر سفر کرتے ہیں۔
(۱۴) لوکل ٹرینیں ہراسٹیشن پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ سیکنڈ ٹھہرتی ہیں۔
(۱۵) ریلوے ٹریکس کو ۲۴؍ گھنٹوں میں صرف ۹۰ ؍ منٹ کیلئے راحت ملتی ہے۔
(۱۶) ’’ڈبہ والے‘‘ دسیوں ہزاروں لوگوں تک کھانے کے ڈبے پہنچانے کیلئے لوکل ٹرین کا سہارا لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK