• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِز بُک (۱۰): مرین ڈرائیو: ممبئی کا کوئینز نیکلیس

Updated: October 16, 2024, 9:39 PM IST | Mumbai

مرین ڈرائیو کا شمار ممبئی کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ جانئے اس کے بارے میں چند دلچسپ حقائق:

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) مرین ڈرائیو کو کوئینز نیکلیس بھی کہتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ رات کے وقت اسے بلندی سے دیکھا جائے تو سڑک کے کنارے موجود ’’اسٹریٹ لائٹس‘‘ ہار میں موتیوں کی لڑی کی مانند نظر آتی ہیں۔ 
(۲) یہ ۳؍ کلومیٹر طویل ہے جسے کانکریٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے متصل سڑک کا نام ’’نیتاجی سبھاش چندر بوس ‘‘ ہے۔ 
(۳) اس کے شمالی سرے پر ’’گرگاؤںچوپاٹی‘‘ ہے جو اپنی بھیل پوری کیلئے مشہور ہے۔ 
(۴) انگریزی حرف ’سی‘ جیسی یہ سڑک نریمن پوائنٹ کو بلبل ناتھ ملبار ہل سے جوڑتی ہے۔ 
(۵) اپنی تعمیر کے بعد مرین ڈرائیور اتنا مستحکم اور مضبوط ہے کہ اسے اگلے ۷۲؍ برسوں تک مرمت کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ 
(۶) ۲۰۱۲ء میں مرین ڈرائیو کی تزئین کاری کا کام مکمل کیا گیا تھا۔ 
(۷) مرین ڈرائیو سے متصل اپارٹمنٹس تقسیم ہند کے بعد امیر طبقے کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔ قبل ازیں ہندوستان کا امیر طبقہ یہاں رہائش کو ترجیح نہیں دیتا تھا۔
(۸) ۲۰۱۸ء میں مرین ڈرائیو کو گوتھک تعمیرات اور اس کی آرٹ ڈیکو طرز کی عمارتوں کیلئے یو این کی تنظیم یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
 (۹) ساحلی علاقے یا ساحل سے متصل ہونے کے سبب اسے ’’مرین ڈرائیو‘‘ کہتے ہیں ۔
(۱۰) مرین ڈرائیو کے کنارے موجود کانکریٹ کے پتھروں کو ’’ٹیٹرا پاڈ ‘‘ کہتے ہیں۔
(۱۱) سالانہ کروڑوں افراد مرین ڈرائیو کا دورہ کرتے ہیں۔

اضافی معلومات
(۱۲) مرین ڈرائیو کو ممبئی واسی (ممبئیکر) ’’سوناپور‘‘ بھی کہتے ہیں۔
(۱۳) مرین ڈرائیوکے قریب واقع فائیو اسٹار ہوٹلوں، اوبیرائے،دی انٹرکانٹی نینٹل، ہوٹل مرین پلازہ، سی گرین ہوٹل کا شمار ملک کے بہترین ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔
(۱۴) مرین ڈرائیو کے قریب متعدد اسپورٹس کلبس اور کرکٹ اسٹیڈیم ہیں۔
(۱۵) ۱۹۴۰ء اور ۱۹۵۰ء میں مرین ڈائیوکے قریب مشہور اداکاروں جیسے راج کپور اور نرگس وغیرہ کی رہائش گاہیں تھیں۔
(۱۶) ۱۹۸۸ء میں یہاں فرنچ فیسٹیول منعقد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK