اسٹیفن ہاکنگ کا شمار ۲۰؍ ویں صدی کے مشہور سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ جانئے اس غیرمعمولی شخصیت کے متعلق دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 1:00 PM IST | Mumbai
اسٹیفن ہاکنگ کا شمار ۲۰؍ ویں صدی کے مشہور سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ جانئے اس غیرمعمولی شخصیت کے متعلق دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔
(۱) اسٹیفن ہاکنگ نظریاتی طبیعیات، ماہر کائنات اور مصنف تھے۔
(۲) وہ ۱۹۷۹ء سے ۲۰۰۹ء کے درمیان کیمبریج یونیورسٹی، برطانیہ میں ریاضی کے پروفیسر تھے۔ ۱۹۶۶ء میں انہوں نے اپلائیڈ میتھ اور نظریاتی طبیعیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔
(۳) ۲۱؍ سال کی عمر میں وہ ’موٹر نیورون ڈیسیز (ایم این ڈی)‘ نامی بیماری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے پورے جسم پر فالج کا اثر ہوگیا تھا۔
(۴) ۳۰؍ سال کی عمر میں اسٹیفن ہاکنگ کو مختلف تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ ’’اسپیچ جنریٹنگ ڈیوائس‘‘ کی مدد سے گفتگو کرتے تھے۔ اس دوران انہیں نمونیا بھی ہوگیا تھا۔
(۵)ان کے اہم سائنسی کارناموں میں ’’ہاکنگ ریڈی ایشن‘‘ قابل ذکر ہے۔
(۶) ان کی کتاب ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سنڈے ٹائمز کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں کی فہرست میںشامل کی گئی تھی۔ یہ کتاب ۱۹۸۸ء میں شائع ہوئی تھی۔
(۷) اسٹیفن ہاکنگ رائل اور پونٹیفیکل اکیڈمی آف سائنسز کے رکن تھے۔
(۸) انہیں پریسیڈنشیل میڈل آف فریڈم تفویض کیا گیا تھا۔ ۲۰۰۲ء میں وہ بی بی سی کی ’۱۰۰؍ گریٹ بریٹنس‘ کی فہرست میں ۲۵؍ ویں نمبر پر تھے۔
(۹) زمانہ طالب علمی میں اپنے اسکول میں وہ ’’آئنسٹائن‘‘ کہلاتے تھے۔ وہ ایک بہترین اداکار بھی تھے۔
اضافی معلومات
(۱۰) وہ ’’سی سمسن‘‘، ’’اسٹار ٹریک‘‘ اور’’دی بگ بینگ تھیری‘‘ جیسے شوز میں بطور مہمان اداکار نظر آئے تھے۔
(۱۱) ۲۰۰۷ءمیں انہوں نے اپنی بیٹی لوسی کی مدد سے بچوں کی کتاب ’’جارج سیکریٹ کی ٹو دی یونیورس‘‘ شائع کی تھی۔
(۱۲) انہوں نے دنیا کے آغاز، بلیک ہولز اور ستاروں اور کائنات کے بارے میں کئی تھیوریزدی تھیں۔
(۱۳) ان کے سائنسی کارناموں کیلئے ۱۹۷۹ء میں انہیں البرٹ آئنسٹائن میڈل ، ۱۹۸۲ءمیں آرڈرآف برٹش ایمپائر اور ۱۹۸۸ء میں طبیعیات میں وولف پرائز تفویض کئے گئے تھے۔
(۱۴) ۲۰۱۴ء میں اسٹیفن ہاکنگ پر ’’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘‘ نامی فلم بنائی گئی تھی جس کی ہدایتکار جیمس مارش تھے۔
(۱۵) انہوں نے متعدکتابیں لکھی تھیں جن میں ’’بریف آنسر ز ٹو دی بگ کوئشنز‘‘ اور ’’واٹ اِز انسائیڈ اے بلیک ہول‘‘ قابل ذکر ہیں۔
(۱۶) ۸؍ جون ۲۰۰۹ء کو ہاکنگ نے ٹائم ٹریولر پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔