یونائیٹیڈ اسٹیس کپیٹل (United States Capitol) امریکی کانگریس کی نشست ہے۔ پڑھئے اس کے بارے میں چنددلچسپ حقائق۔
EPAPER
Updated: January 17, 2025, 12:02 PM IST | Mumbai
یونائیٹیڈ اسٹیس کپیٹل (United States Capitol) امریکی کانگریس کی نشست ہے۔ پڑھئے اس کے بارے میں چنددلچسپ حقائق۔
(۱) یہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال کے مشرقی سرے پر کیپٹل ہل پر واقع ہے۔ ۱۷۹۳ءمیں پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
(۲) امریکی ‘‘نیو کلاسیکل‘‘ طرز تعمیر پر بنائی جانے والی یہ عمارت باہر سے سفید رنگ کی نظر آتی ہے۔
(۳) اس کی تعمیر۱۷۹۳ء میں شروع ہوکر ۱۹۶۲ء میں مکمل ہوئی تھی۔ امریکی کیپٹل ۲۸۸؍ فٹ بلند ہے۔
(۴) یہ ’’کیپٹل‘‘ اور ’’کیپٹل بلڈنگ‘‘ کے نام سے مشہورہے۔یہ ۵؍ منزلہ عمارت ۶۷؍ ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔
(۵) اس عمارت میں ۵۴۰؍ کمرے اور ۵۶۸؍ کھڑکیاں ہیں۔
(۶) اس گنبد کی تعمیر میں ۸۹؍ لاکھ ۹؍ ہزار ۲۰۰ پاؤنڈ لوہا استعمال کیا گیا تھا۔ گنبد کے اوپر ’’مجسمہ آزادی‘‘ ہے۔
(۷) اس کے گنبد میں ۱۰۸؍ کھڑکیاں ہیں اور اسے ۱۸۵۵ء سے ۱۸۶۶ء کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے۔
(۸) یہاں نیشنل اسٹیچوری ہال نامی ایک چیمبر(کمرہ) ہے جہاں اہم امریکیوں کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔ اسے ’’اولڈ ہال آف دی ہاؤس‘‘بھی کہتے ہیں۔
(۹) ’’برومودی کاریڈورز‘‘، اطالوی مصور کوستانتینو برومودی سے موسوم ہے جنہوں نے کاریڈور کی دیواروں کو ڈیزائن کیا تھا۔
(۱۰) عمارت کی جنو بی جانب ایوان نمائندگان کا کمرہ ہے۔
اضافی معلومات
(۱۱) اس کے شمالی جانب سینٹ کے ممبران کا کمرہ ہے۔ کیپٹل میں امریکی کانگریس کا پہلا اجلاس ۱۸۰۰ء میں منعقد کیا تھا۔
(۱۲) عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ’’اولڈ سپریم کورٹ چیمبر ‘‘ ہے ۔ ۱۸۰۰ء تا ۱۸۰۶ءیہ کمرہ امریکی سینٹ کے ایوان کا ’’لوور ہاؤس‘‘ تھا جبکہ ۱۸۱۰ء تا ۱۸۶۰ء میں یہ کمرہ امریکی سپریم کورٹ کے کمرۂ عدالت کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
(۱۳) اس عمارت کے نیچے ’’کریپٹ‘‘ نامی ایک کمرہ ہے جسے بنیادی طور پر عمارت کوسہارا فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا لیکن اسے میوزیم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور یہاں ۱۳؍ مجسمے رکھے گئے ہیں۔
(۱۴) عمارت کی جنوبی ونگ میں ۱۰۰؍ فٹ طویل ’’ہال آف کالمس‘‘ بنایا گیا ہے ۔ یہاں ۱۸؍ مجسمے رکھے گئے ہیں ۔
(۱۵)۱۸۰۰؍ میں امریکی کانگریس فلاڈیلفیا، امریکہ سے کیپٹل کی عمارت میں منتقل ہوگئی تھی جبکہ اس وقت صرف عمارت کی مشرقی ونگ کی تعمیر مکمل ہوئی تھی۔
(۱۶) ۱۸۰۱ءمیں سپریم کورٹ نے کیپٹل میں پہلی میٹنگ منعقد کی تھی ۔
(۱۷) عمارت کے ویزیٹرسینٹر کو ۲۱؍ ویں صدی کے اوائل میں کھولا گیا تھا۔ سینٹ ونگ کی تعمیر ۱۸۰۰ءمیں مکمل ہوئی تھی۔