• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وِزبُک (۲۰): لال قلعہ: مغلیہ سلطنت کی طرزتعمیر کا شاہکار

Updated: January 24, 2025, 10:55 AM IST | Mumbai

لال قلعہ (Red Fort) نئی دہلی میں واقع تاریخی قلعہ ہے۔ جانئے اس کے متعلق چند دلچسپ باتیں:

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

(۱) مغلیہ دور میں لال قلعہ مغل بادشاہوں کی رہائش گاہ تھی ۔ ۱۷؍ ویں صدی میں اسے مغل بادشاہ شاہجہاں نے تعمیر کروایا تھا ۔
(۲) انہوںنے مغلیہ سلطنت کے دارالحکومت کو آگرہ سے دہلی منتقل کرنے کے اپنے فیصلے کےبعد اس کی تعمیر کروائی تھی  ۔
(۳) تاج محل کے آرکیٹیکٹ استاد احمد لاہوری نے لال قلعہ کو بھی ڈیزائن کیا ہے۔ اسےانڈو اسلامک طرزتعمیر پر بنایا گیا ہے۔
(۴) ۱۶۴۸ء تا ۱۸۵۷ء یہ مغلیہ سلطنت کی ملکیت تھا۔ ۱۸۵۷ء میں برطانیوں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ 
(۵) ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہندکے بعد یہ حکومت ہند کی ملکیت بن گیا تھا۔ 
(۶) ۱۸۵۷ء کی بغاوت کے بعد انگریزوں نے قلعے کا سنگ مرمر کا زیادہ تر ڈھانچہ تباہ کر دیا تھا۔اس دوران قلعہ کی دفاعی دیواروں کو کافی نقصان پہنچاتھا۔ 
(۷) ۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے لال قلعہ کے لاہوی گیٹ پر پرچم لہرایا تھا۔ یاد رہے کہ لال قلعے کے مرکزی داخلے کو ’’لاہوری گیٹ‘‘ کہتے ہیں۔
(۸) ہر سال یوم آزادی کے دن وزیر اعظم لال قلعے سے پرچم لہراتا ہے اور عوام سے خطاب کرتا ہے۔ ۲۰۰۷ء میں یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا تھا۔
(۹) سرخ ریتیلے پتھروں کی وجہ سے اسے ’’لال قلعہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ لال ہندی لفظ ہے جس کا معنی سرخ ہے۔ تاہم، ’’قلعہ‘‘ عربی لفظ ہے۔

اضافی معلومات
(۱۰) لال قلعہ ۲۵۶؍ ایکٹر پر پھیلا ہے ۔
(۱۱) اس کا حقیقی نام ’’قلعہ مبارک‘‘ ہے لیکن یہ ’’لال قلعہ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا ۔
(۱۲) لال قلعہ کی تعمیر میں ۱۰؍ سال  لگے تھے۔ 
(۱۳) لال قلعے کا رنگ سفید تھا کیونکہ اسے سنگ کلس (چونا پتھروں) سےتعمیر کیا گیاتھا لیکن برطانیوں نے اسے سرخ رنگ دیا تھا کیونکہ اس کا سفید رنگ چھوٹ رہا تھا۔
(۱۵) لال قلعے کے تیسرے داخلی دروازے کو ’’واٹرگیٹ‘‘ کہتے ہیں کیونکہ یہ دریائے جمنا کے کنارے پر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK